اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نئے سال میں ایسے لوگ احتسابی شکنجے میں آئیں گے جن کا پہلے کبھی احتساب نہیں کیا گیا، تفصیلات کے مطابق ماہر علم نجوم سید انتظار علی رنجانی نے نئے سال 2018ء کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ یہ سال عوام کا ہو گا کچھ سیاسی طاقتیں انتخابات سے پہلے احتساب کا نعرہ لگا سکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ نیا سال پیر سے شروع ہو رہا ہے اور نیا سال انتہائی اہمیت کا حامل ہے،
مزید کہا کہ میاں نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائد کے طور پر اپنا کام کرتے رہیں گے اس کے علاوہ احتساب کے عمل میں تیزی آئے گی۔ اس کے علاوہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں ایسا تھنک ٹینک سامنے آئے گا جو ملک کی محبت کو پھیلائے گا، انہوں نے کہا کہ اس سال انتخابات ہوں گے لیکن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا وزیراعظم بننے کا امکان کم ہے بہرحال ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئے گی، نواز شریف کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اب اقتدار میں ان کا سیاسی مستقبل نہیں ہے اس کے علاوہ میاں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے امکانات موجود ہیں، ماہر علم نجوم سید انتظار علی رنجانی نے آرمی چیف قمر باجوہ کے بارے میں کہا کہ وہ پاکستان کے لیے خوش بختی کی علامت ہیں ان کے دور میں ملک میں مزید بہتری آئے گی۔ اس موقع پر سعدیہ ارشد نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے متعلق کہا کہ وہ ہیرو ہیں اور رہیں گے، عمران خان نے ایک سوئی ہوئی قوم کو جگا کر ایسا کام کر دیا ہے کہ اب انہیں وزیراعظم کی سیٹ ملے یا نہ ملے ان کا رتبہ اس سے بڑھ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر میاں شہباز شریف اور عمران خاں کے درمیان انتخابات میں مقابلہ ہوتا ہے تو اس صورت میں کیونکہ دونوں برج میزان سے تعلق رکھتے ہیں لیکن عمران خان کا زائچہ زیادہ نظر آ رہا ہے۔ نئے سال میں ایسے لوگ احتسابی شکنجے میں آئیں گے جن کا پہلے کبھی احتساب نہیں کیا گیا،