اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

جس فون پر تین مرتبہ کال آئی اسے کس نے غائب کیا؟بے نظیر کی بم پروف گاڑی کی چھت کس کے کہنے پر کاٹی گئی،حیران کن انکشافات

datetime 28  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (ماینٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بلاول زرداری اورسابق وزیراعظم نوازشریف، فوج اورمجھ پردباڈالناچاہتے ہیں۔ بلاول بچوں کی طرح الزامات نہ لگائیں،بلکہ میرے خلاف ثبوت سامنے لائیں۔آصف زرداری نے جعلی وصیت سامنے لاکربی بی کی پارٹی اوردولت پرقبضہ کرلیا ہے،بلاول بھٹو اپنے والد آصف زرداری کے خوف سے میرے خلاف نعرے لگوارہے ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی

کے بیا ن پر ردعمل دیتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ بلاول بھٹوعورتوں کی طرح میرے خلاف نعرے لگوارہے ہیں۔وہ پہلے مرد بنیں اورپھرمیرے خلاف نعرے لگائیں۔ انہوں نے کہاکہ بینظیربھٹوکوسیکیورٹی دینامیری ذمہ داری نہیں تھیتاہم حکومت نے انہیں بہترین سیکیورٹی فراہم کی تھی۔لیاقت باغ میں بی بی2گھنٹے تک عوام میں رہیں اورمحفوظ گاڑی میں بیٹھیں،گاڑی میں موجود باقی لوگوں کوکچھ نہیں ہوا،اگربی بی گاڑی سے سرباہرنہ نکالتیں توانہیں کچھ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ سوچناہے کہ فائدہ کسے ہوا،مجھے توکچھ فائدہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ سپرپاور چاہتی تھی میں صدررہوں،بینظیربھٹوکے ساتھ بھی میرامعاہدہ ہواتھا۔انہوں نے کہاکہ بینظیربھٹوکی شہادت کافائدہ توآصف زرداری کوہوا،آصف زرداری نے جعلی وصیت سامنے لاکربی بی کی پارٹی اوردولت پرقبضہ کرلیا ہے،بلاول بھٹو اپنے والد آصف زرداری کے خوف سے میرے خلاف نعرے لگوارہے ہیں۔بینظیر بھٹوکی باہرکی بنی بم پروف گاڑی کی چھت کس کے کہنے پرکاٹی گئی،انہوں نے کہا کہ بینظیرکوکس نے سرباہرنکال کرکارکنوں کوہاتھ ہلانے کوکہاتھا،جس فون پرتین مرتبہ یہ کال آئی تھی،اسے کس نے غائب کردیا،رحمان ملک بی بی کے سیکیورٹی چیف تھے اس وقت وہ اپنی ڈیوٹی چھوڑکرکہاں غائب ہوگئے تھے۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کاجیل کاساتھی خالد شہنشاہ کس نے قتل کروایااوربعد ازاں اس کے قاتل کوبھی ماردیاگیا۔بی بی کا پوسٹ مارٹم کس نے نہیں

ہونے دیا۔سابق صدر نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کومیرے خلاف استعمال کیا۔یہ لوگ میری واپسی سے خوفزدہ ہیں۔ان کا شوران کے خوف کوظاہرکرتاہے۔میں ان سب باتوں کاتجزیہ کررہا ہوں،درست وقت پروطن واپس آؤں گا۔انہوں نے کہاکہ عدالتوں کاسامناپہلے بھی کیا تھا،اب بھی کروں گا۔بموں اورگولیوں کے آگے کھڑارہاہوں،کیسزسے نہیں ڈرتا،اپنے لیے نہیں ملک اورغریب عوام کیلئے کچھ کرناچاہتاہوں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…