جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے ان کی والدہ اور اہلیہ کی ملاقات اور میڈیا پر کوریج حکومت کو مہنگی پڑ گئی،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان متحدہ محاذ کے وائس چیئرمین شمس مینگل نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے ان کی والدہ اور اہلیہ کی ملاقات اور میڈیا پر کوریج دینے پر وفاقی وزرائے خارجہ و داخلہ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ سٹی کوئٹہ میں درخواست دائر کردی

تاہم ڈیوٹی پر موجود پولیس کی جانب سے محکمے کے اعلیٰ حکام کو درخواست دینے اور ان سے مشاورت کرنے اور ان کے احکامات کی روشنی میں کوئی فیصلہ کرنے کا کہا گیاجس پر بی ایم ایم کی جانب سے سٹی تھانہ کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ گزشتہ روز شمس مینگل اور بی ایم ایم کے عہدیداران سٹی تھانہ کوئٹہ پہنچے اور پارٹی پیڈ پر لکھی گئی درخواست پیش کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کلبھوشن یادیو انڈین جاسوس اور معصوم پاکستانیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کا ذمہ دار ہے لیکن فارن آفس نے گزشتہ روز اس کی اہلیہ اور ماں سے ملاقات کروائی بلکہ الیکٹرانک میڈیا پر اس کی بھر پور کوریج بھی کی گئی جو خلاف قانون ہے ۔ انہوں نے موقف اختیارکیا ہے کہ دفتر خارجہ اور دیگر حکومتی عہدیداران نے دہشت گرد کو سہولت دی ہے جو دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے بلکہ اس سے دہشت گردی کو بھی فروغ ملے گا اس لئے وفاقی وزرائے خارجہ و داخلہ اور سیکرٹری داخلہ و خارجہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کاروائی کی جائے ۔ پولیس کی جانب سے درخواست وصول کرنے کے بعد درخواست گزار کو بتایا گیا کہ اس سلسلے میں وہ ڈی آئی جی پولیس کو درخواست دیں وہاں سے انہیں احکامات ملے گی تو وہ ایف آئی آر چاق کریں گے یا پھر اس سلسلے میں وہ اعلیٰ حکام سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…