جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

خوفزدہ مت ہو،افغانستان کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت صرف اس وجہ سے دی گئی کہ ۔۔! چین کا دوٹوک اعلان،بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیاگیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی) چین نے ایک بار پھر سی پیک کے حوالے سے بھارتی خدشات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ا نہیں بے بنیاد اور بھارت کی اپنی ذہنی اختراع قرار دید یا اور کہاہے کہ بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ ہمسایہ ممالک کی خوشحالی، امن و استحکام ہی خطے کی تعمیر و ترقی کا واحد ذریعہ ہے،افغانستان کو سی پیک میں شمولیت کا اس لئے کہا کہ انسداد دشت گردی کیلئے سہ طرفہ طاقت اور تعاون کو استعمال کیا جاسکے، سی پیک منصوبے سے بھارت کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں،

سی پیک منصوبے کا تعلق کسی بھی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ۔بدھ کو پریس بریفنگ کے دوران چین کی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہوا چھن اینگ نے سی پیک میں افغانستان کی شمولیت کی پیشکش کے حوالے سے بھارتی خدشات کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی خدشات بے بنیاد اور اس کی اپنی ذہنی اختراع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کسی بھی تیسرے فریق کے خلاف نہیں، افغانستان کو اس عظیم منصوبے میں شمولیت کی دعوت ان کی اپنی خوشحالی اور ترقی کیلئے دی ہے، اس کا ہرگز مقصد یہ نہیں ہے کہ کسی ملک کو کسی سے جدا کیا جائے یا مخالف کیا جائے۔ ترجمان نے کہا کہ بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات کا انعقاد بھی محض ترقی کے منصوبے اور انسداد دہشت گردی کے لئے مشترکہ اقدامات اٹھانے کیلئے کیاگیا ، سی پیک منصوبہ مشترکہ دلچسپی اور تعمیر و ترقی کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ظاہر کئے گئے تمام خدشات اور اعتراضات حقیقت کے منافی ہیں، بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ ہمسایہ ممالک کی خوشحالی، امن و استحکام ہی خطے کی تعمیر و ترقی کا واحد ذریعہ ہے، اس کیلئے ممالک مابین تعاون اور اشتراکیت کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ تعمیر و ترقی کا منصوبہ ہے، جس سے خطے کی صورتحال یکسرتبدیل ہو سکتی ہے، اس سے بھارت کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔(اح+ر)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…