جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

امریکہ معاملے سے باہر،افغان مسئلے کے حل کیلئے چین نے افغانستان اور پاکستان کو اکٹھا کردیا،زبردست اعلان-تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 24  دسمبر‬‮  2017 |

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ، چین اور افغانستان کے زرائے خارجہ کے سہ ملکی مذاکر ات کا پہلا دور منگل کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوگا ۔چینی میڈیا کے مطابق چین ٗ پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان پہلے مذاکرات  منگل کو بیجنگ میں منعقد ہوں گے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھونگ اینگ نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کیایک ہمسایہ دوست ملک کی حیثیت سے چین ہمیشہ اس

بات کی حمایت کرتا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات خوشگوار رہیں اور مشترکہ ترقی کے لیے کوشش کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال جون میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے دورہ پاکستان اور افغانستان کے دوران تینوں فریقوں نیوزرائے خارجہ کی سطح کے ایک سہ فریقی مذاکراتی نظام کے قیام پر اتفاق کیا تھا ۔ ترجمان نے کہا کہ مذاکرات کے دوران باہمی سیاسی اعتماد اور مفاہمت ، ترقیاتی تعاون اور روابط نیز سلامتی تعاون اور دہشت گردی کی حوصلہ شکنی جیسے تین اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ چین پر امید ہے مذکورہ مذاکرات کے ذریعے باہمی اعتماد کو فروغ ملے گا ، افغانستان اور پاکستان کے تعلقات بہتر ہوں گے اور خطے میں امن ، استحکام اور ترقی کے لئے تینوں فریق مشترکہ اقدامات کر سکیں گے ۔مذاکرات میں سکیورٹی تعاون اور انسداد دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔چین کی وزارت خارجہ کے مطابق مذاکرات چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی دعوت پرمنعقد ہو رہے ہیں۔وزیر خارجہ خواجہ آصف اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی مذاکرات میں اپنے وفود کی قیادت کرینگے۔ پاکستان ، چین اور افغانستان کے زرائے خارجہ کے سہ ملکی مذاکر ات کا پہلا دور منگل کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوگا ۔چینی میڈیا کے مطابق چین ٗ پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان پہلے مذاکرات  منگل کو بیجنگ میں منعقد ہوں گے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…