بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اب ہوگا دما دم مست قلندر کل کی ختم نبوتؐ کانفرنس کے بعدملک بھرمیں کیا ہونیوالا ہے پیر آف سیال شریف کے اعلان سے حکومتی ایوانوں میں لرزہ طاری

datetime 24  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا،فیصل آباد(سی پی پی )پیر آف سیال شریف حمید الدین کا کہنا ہے کہ کل کی ختم نبوت ؐکانفرنس کے بعد پوری حکومت جائے گی‘پنڈی اور لاہور میں دھرنا دینے والے کیوں اٹھے ؟جب ہم دھرنا دیں گے تووہ اس طرح کا نہیں ہوگا ہمارا دھرنا اصل دھرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی مطالبہ نہیں ہے ہمیں صرف یہ بتایا جائے کہ ختم نبوتؐ کے قانون میں ترمیم کس نے کرنے کی کوشش کی ۔ ؟ اگر ہمیں ضرورت پڑی تو ہم لاہو ر

بھی جائیں گے۔واضح رہے کہ پیر آف سیال شریف حمید الدین کل گوجرانوالہ میں ختم نبوتؐ کے حوالے سے کانفرنس میں خطاب کریں گے۔دریں اثناء ختم نبوت ؐ قانون میں ہونے والی ترمیم اور حکومت کی جانب سے مرکزی فرد کو سامنے لانے کے مطالبے کو نہ مانے جانے پر اسمبلیوں سے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ہفتہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری رضا نصراللہ گھمن بھی مستعفی ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنا استعفی سپیکر صوبائی اسمبلی کوبھجوا دیا ہے۔وہ پی پی 62سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ رضا نصراللہ کل گوجرانوالہ میں ہونے والی ختم نبوتؐ کانفرنس میں شرکت بھی کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پیر آف سیال شریف حمیدالدین رضوی کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں ہونے والی ختم نبوتؐ کانفرنس کے بعد ملک کی حکومت بھی چلی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…