پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

اسامہ بن لادن کے بعد پاکستان کے اندر گھس کر ایک اور بڑی کارروائی،امریکہ حافظ سعید کے ساتھ کیا کرسکتاہے؟اہم ترین اجلاس میں چونکادینے والے انکشافات

datetime 23  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ کی خارجہ امورکمیٹی کے ارکان کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کہیں امریکہ جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے خلاف اسی طرح کی یکطرفہ کارروائی نہ کر دے جس طرح اس نے القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف ایبٹ آباد میں کی تھی۔سینیٹر نزہت صادق کی سربراہی امیں ہونے والے اجلاس میں سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ امریکہ نے حافظ سعید کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر مقرر کی

ہے جبکہ اس سے پہلے اسامہ بن لادن کے سر کی قیمت ڈھائی کروڑ ڈالر مقرر کی تھی۔کہیں امریکہ حافظ سعید کے خلاف اس طرح کی یکطرفہ کارروائی نہ کر دے جس طرح اس نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف کی تھی۔سیکریٹری خارجہ نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کی وزیراعظم، وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور داخلہ سے ملاقاتیں ہوئیں، جیمزمیٹس سے سیکیورٹی صورتحال سمیت دوطرفہ تعلقات پر بات ہوئی۔ سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ جیمز میٹس سے ملاقاتوں میں القاعدہ ،نائن الیون اور افغانستان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونیکے مسئلے کے حل کایقین دلایا گیا۔سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ امریکی نائب صدر اور پنٹاگون کے بیانات پر تشویش ہے، امریکا کو ہمارے خدشات پر بھی توجہ دینی چاہیے، امریکا کو پاکستان اور بھارت کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ امریکی سیکیورٹی پالیسی پر پاکستان نے واضح جواب دیا ہے، امریکی یکطرفہ بیان پر امریکا سے بات چیت جاری ہے ? پاکستان نے دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کردیئے ہیں۔ سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ جیمز میٹس سے ملاقاتوں میں القاعدہ ،نائن الیون اور افغانستان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…