پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

شیخ سے لیاہوا پیسہ بھاری پڑ گیا،اسحاق ڈار چاروں طرف سے پھنس گئے،نہ لندن نہ ہی امریکہ،اب کس ملک کا رُخ کررہے ہیں؟ حیرت انگیزانکشاف،تین سال کا ویزہ لگوالیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک) شیخ نے ایک دس ملین کی ٹرانزیکشن دی ہے جس کا کوئی دستاویزی ریکارڈ نہیں ہے اور انہوں نے اسے کیش کی صورت میں لیا ہے،سینئر صحافی اور اینکر پرسن محمد مالک نے نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اسحاق ڈار اب لندن میں بھی نہیں رہیں گے وہ سعودی عرب جارہے ہیں۔ان کا 3سال کا بھی ویزہ لگ چکا ہے۔وہ لندن میں کافی پریشان ہیں۔

ان کی فیملی بھی متحدہ عرب امارات میں پریشان ہے۔ان کے بیٹے اور دیگر بھی لندن آچکے ہیں۔کیونکہ متحدہ عرب امارات میں بہت سیریس یشوز بن چکے ہیں۔محمد مالک نے انکشاف کیا کہ شیخ نے ایک دس ملین کی ٹرانزیکشن دی ہے جس کا کوئی دستاویزی ریکارڈ نہیں ہے اور انہوں نے اسے کیش کی صورت میں لیا ہے۔پروگرام کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ النیہان فیملی ان سے بالکل تعاون نہیں کر رہی۔انہوں نے پاکستان کی ایک دو بڑی شخصیات سے بھی کہا ہے کہ وہ ان کی طرف سے بات کریں لیکن انہوں نے بھی انکار کردیا۔دریں اثناء سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایم آر آئی رپورٹ کے مطابق ان کی گردن کے کئی مہروں کی درمیانی ڈسک پھیل گئی ہیں ٗگزشتہ روز اسحاق ڈار کی کمر کی ایم آر آئی کی گئی تھی جس کی رپورٹ آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے اسحاق ڈار کو ہسپتال میں داخل ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ پہلے مرحلے میں دواؤں اور انجکشن سے علاج کرنے کی کوشش کی جائیگی اور اگر دواؤں اور انجکشن سے فرق نہ پڑا تو اسحاق ڈار کی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن کیا جائیگا۔خیال رہے کہ اسحاق ڈار کو آمدن زائد اثاثے بنانے کے کیس کا سامنا ہے اور چند روز قبل احتساب عدالت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسحاق ڈار کو ایسی کوئی تکلیف نہیں جس کا علاج پاکستان میں نہ ہو سکے جبکہ اسحاق ڈار گزشتہ ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…