اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

سی پیک منصوبوں کے ٹھیکے ،امریکہ اپنے غصے کی اصل وجہ بالاخر سامنے لے آیا،پاکستان کے سامنے شکایات کے انبارلگادیئے

datetime 23  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)سی پیک منصوبوں کے ٹھیکے ،امریکہ اپنے غصے کی اصل وجہ بالاخر سامنے لے آیا،پاکستان کے سامنے شکایات کے انبارلگادیئے، امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے سی پیک منصوبوں میں امریکا کی شمولیت نہ ہونے پر شکوہ کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت اسلام آباد دفتر کا غیر معمولی دورہ کیا اور اس دوران ایوان تجارت کے اسلام آباد

کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے سی پیک میں امریکی شمولیت نہ ہونے پر شکوہ کیا۔ذرائع کے مطابق امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کوسی پیک میں خصوصی اہمیت دی گئی ہے، سی پیک ٹھیکوں میں ہمیں بھی پوچھاجانابہتر ہوتا۔ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ مختلف یورپی سفارت کاروں کے مطابق سی پیک ٹھیکوں میں موقع نہیں دیا گیا۔اس موقع پر ایف پی سی سی کے رہنماؤں نے امریکی سفیر سے کہا کہ پاکستان کی ضرورت کے وقت امریکا بھاری سرمایہ کاری سے دور رہا۔علاوہ ازیں پاکستان میں چین کے سفیر ینگ ژاﺅ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کو اپنی ہمسائیگی کی پالیسی میں اولین ترجیح دیتا رہے گا۔ پاکستان میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ہفتہ کو اپنے ایک پیغام میں چینی سفیر نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے شاندار نتائج آئے ہیں اور چین پاکستان کو اپنی ہمسائیگی کی پالیسی میں اولین ترجیح دیتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین مشترکہ مستقبل کیلئے چین پاکستان مشترکہ معاشرے کے قیام کیلئے کام کرتارہے گا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ملک مشکل کی ہرگھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ہیں اورہم ایک خطہ ایک شاہراہ کے سلسلے میں قریبی تعاون جاری رکھیںگے۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے سی پیک منصوبوں میں امریکا کی شمولیت نہ ہونے پر شکوہ کردیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…