ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

کلبھوشن سے والدہ اور اہلیہ ملاقات ضرور کریں مگر۔۔! ،پاکستان نے بھارت کو ایسی پیشکش کردی کہ بھارتیوں کے ہوش ہی اُڑ گئے

datetime 22  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کرانے کی پیشکش کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے اور اب تک اس کی جانب سے پاکستان کو تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے گزشتہ ماہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کلبھوشن یادیو کو اہلیہ سے ملاقات کرنے کی پیشکش کی تھی جس پر بھارت کی جانب سے والدہ سے بھی ملاقات

کرانے اور اس دوران ایک بھارتی سفارت کار کی موجودگی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔پاکستان نے بھارت کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کیلئے 25 دسمبر کی تاریخ طے کی ہے جس کیلئے ویزے بھی جاری کردیئے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے اب تک کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کے پاکستان پہنچنے سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ کی جانب سے بھارت سے کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کی سفری تفصیلات، میڈیا کوریج اور سفارت کار کی تفصیلات پوچھی کی گئی ہیں لیکن بھارت اس حوالے سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے اور ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے سفارتی ذرائع نے بتایا کہ دفترخارجہ کی جانب سے پریس کانفرنس اورمیڈیا کوریج کی کھلی پیشکش کی گئی۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کرانے کی پیشکش کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے اور اب تک اس کی جانب سے پاکستان کو تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کیلئے 25 دسمبر کی تاریخ طے کی ہے جس کیلئے ویزے بھی جاری کردیئے گئے ہیں  لیکن بھارت اس حوالے سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے اور ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…