منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

شہبازشریف کی کردارکُشی کرنے والوں کو رسوائی اور ذلالت کا سامنا

datetime 21  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(ویب ڈیسک)ایک بار پھر شہبازشریف کے حق ،سچ اور فتح کی نوید لے کرپورے آب و تاب کیساتھ آج کا سورج طلوع ہوا ہے ۔روزاول سے ہی وزیراعلیٰ پنجاب منصوبہ جات میں جدت پسندی، سرعت انگیزی، شفافیت کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں ،مگر مخالفین نے ہمیشہ اِن کی ایمانداری پر قدغن لگانے کیلئے جھوٹ اور من گھڑت کہانیوں کا سہارا لیا۔سیاسی مفادات کے حصول کیلئے ہر غیرمصدقہ خبروں کومزیدبگاڑ نے اور پھیلانے

میں پیش پیش رہے مگر ہمیشہ ہی رسوائی اور ذلالت اُن کا مقدر بنی ۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف پر ملتان میٹرو میں مبینہ کرپشن میں معاون کمپنی یابیٹ کو بلیک لسٹ کر دینے کی خبر بھی آج مخالفین و ناقدین پر پہاڑ بن کر ٹوٹی ہے ۔چین سے آئی اِس خبرکے باعث نہ صرف وزیراعلیٰ پنجاب کا سیاسی حلقے میں قدکاٹھ بڑھا ہے بلکہ پاکستان کے وقاربھی بلند ہوا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں اللہ تعالی کے حضور اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’صبح بخیر! چائنا حکومت کی جانب سے یابیٹ کمپنی ،جو ملتان میٹرو منصوبے کو بدنام میں شامل تھی،کو بلیک لسٹ کردینے سے سچ کی فتح ہوئی ہے جس سے حکومت کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے ۔الحمداللہ‘‘تفصیلات کے مطابق چین میں ملکی اور غیرملکی سطح پر کام کرنے والی کاروباری فرموں کے نگران ادارے چائنیز ریگولیٹریز کمیشن(CRSC) نے چینی فرم یابیٹ کو جعل سازی اور فراڈ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اس پر نو لاکھ آ یم بی کا جرمانہ عائد کیا ہے۔دسمبر2017ء کو چینی کمپنی یابائٹ کے مالک نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر معافی نامہ شائع کیا اور اعتراف کیا اس نے عوام سے فراڈ کیا اور سی ایس آر سی کے سزا اور سکیورٹی مارکیٹ میں اپنے داخلے پر تا حیات پابندی کے

فیصلے کو قبول کرلیا ہے۔شائع ہونے والی خبر کے مطابق چینی سفارتی مشن کے ڈپٹی چیف مسٹر لیجیان ڑائو نے تصدیق کی کہ سی ایس آر سی نے اپنا فیصلہ جاری کردیا ہے اور یابائٹ کے مالک کا معافی نامہ بھی اصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی واضح کر چکے تھے کہ چینی کمپنی فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث ہے اورچینی دفتر خارجہ اس معاملے پر وضاحت جاری کرچکا ہے۔
چینی کمپنی کا فراڈ اْس وقت سامنے آیا جب پاکستان

کے ایک نجی ٹی وی چینل نے رپورٹ دی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں اور اْنہوں نے اس چینی کمپنی یابائٹ کے ذریعے کک بیکس کی بڑی رقم چین بھیجی ہے۔جسے سیاسی مخالفین خصوصاً پاکستان تحریک انصاف نے تنقید کا نشانہ بنایا اور حقائق جانے بغیر شہبازشریف کی کردار کُشی میں مصروف رہے ۔ تاہم وزیراعلیٰ پنجاب نے نا صرف ان میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے پُرزور کہا کہ

’’ایک ڈھیلے کی بھی کرپشن ثابت ہوجائے تو عوام کا ہاتھ اور میرا گریبان‘‘ بلکہ ان میڈیا اداروں کو قانونی نوٹس بھی بھجوائے جنہوں نے یہ غلط رپورٹ دی۔ سی ایس آر سی نے 15دسمبر2017ء کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اس نے یابائٹ کو 6لاکھ یو ان اور اس کے مالک کو 3لاکھ یوان جرمانہ کیاہے جبکہ چینی ریگولیٹری ادارے نے اس کمپنی کے سیکیورٹیز مارکیٹ میں داخلے پر بھی تاحیات پابندی لگا دی ہے۔ اسی طرح دیگر ملازمین

کو بھی اس کیس میں انتظامی سزائیں یا مارکیٹ میں ان کی شراکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ چینی سنٹرل ٹیلی ویڑن( سی سی ٹی وی) اوردیگر چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ 2015ء سے 2016ء کے درمیان یا بائٹ نے بالترتیب 58ملین یو ان اور 26ملین یوان کا ریونیو اور منافع ظاہر کیا اورملتان میٹرو بس پراجیکٹ اور دیگر معاہدوں سے ٹرانزکش ظاہر کی جس کا کوئی وجود نہیں تھا۔ سی ایس آر

سی کے بیان جو اصل میں چینی زبان میں ہے اور اس نمائندے نے گوگل پر اس کا ترجمہ کیا‘ کے مطابق ’’چینی سکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن( سی ایس آر سی) نے جیا نگسو یابائٹ سائنس وٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے سمندر پار من گھڑت منصوبے سے تجارتی آمدنی اور تعمیراتی میٹریل کی ملکی و غیر ملکی سطح پر تجارت سے جعلی مالیاتی گوشواروں تک کی تحقیقات کی‘ سی ایس آر سی کو معلوم ہوا کہ یابائٹ نے جھوٹ بولتے ہوئے 580 ملین

آر ایم بی ریونیو اور 260ملین منافع پنجاب پاکستان کے ملتان میٹرو بس پراجیکٹ اور 2015ء سے ستمبر 2016ء کے درمیان دیگر ملکی و بین الاقوامی کاروبار سے ظاہر کیا۔سی ایس آر سی نے یابائٹ کو 6 لاکھ آر ایم بی اور لیوپانگ کو 3 لاکھٓ ر ایم بی جرمانے کا فیصلہ کیا جو کمپنی کا براہ راست انچارج ہے اور یہ سکیورٹیز قوانین کے تحت سب سے زیادہ جرمانہ ہے اور کمپنی کا سکیورٹیز مارکیٹ میں داخلہ بھی بند کردیا گیا ہے۔ اسی

طرح یابائٹ کے مالک لیو یانگ نے اپنی ویب سائٹ پر معافی نامہ جاری کیا اور کہا ’’ 15دسمبر 2017ء کو جیانگسو یابائٹ سائنس و ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ‘ کمپنی کے متعلقہ منیجرز اور مجھے سی ایس آ ر سی کا انتظامی جرمانوں کا فیصلہ موصول ہواہے میں کمپنی اور ذاتی حوالے سے سی ایس آر سی کے اس فیصلے کو قبول کرتا ہوں اور تمام سٹیک ہولڈرز اور کمپنی کے عملے سے معافی کا خواستگارہوں۔ میں اپنی بے ضابطگی کو قبول کرتا ہوں

اور پبلک کمپنیوں کی سخت ریگولیشن کیلئے نگران حکام کی مکمل حمایت کرتا ہوں تاکہ کیپٹل مارکیٹ میں مثبت پیشرفت کیلئے مضبوط قانونی ماحول میسر ہو۔ سی ایس آر سی کے بارے میں یہ اصل بیان ویب سائٹ پر موجود ہے۔شہبازشریف کے کھرا اور سچا ہونے کا ایک بار پھر علم بلند ہوا ہے اور مخالفین خصوصاً تحریک انصاف کو حسب سابق منہ کی کھانی پڑی ہے ۔سیاسی تبصرہ نگاروں کا خیال ہے کہ عمران کی الزام تراشیوں سے مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے اور شہبازشریف ایک بڑے لیڈر کی حیثیت سے اُبھر رہے ہیں ،اگر آئندہ الیکشن بھی مسلم لیگ(ن) ایک بار پھر برسراقتدار آئی اور تحریک انصاف کے تخت سجانے کے خواب کا دھرن تختہ ہوا تو اُس کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے جو دوسروں کیلئے کھودی ہوئی کھائی میں خود ہی گر جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…