منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

چیف جسٹس ثاقب نثار اچانک ہسپتال پہنچ گئے، افسران ،انتظامیہ میں کھلبلی

datetime 19  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے اچانک میو ہسپتال پہنچ گئے ،چیف جسٹس نے ہسپتال کی ایمر جنسی سمیت دیگر شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں سے بھی سہولیات بارے آگاہی حاصل کی ،چیف جسٹس کے اچانک آمد کے باعث محکمہ صحت کے افسران اور ہسپتال انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہو ررجسٹری میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ رکیں اور ہمارے ساتھ چلیں ۔اس کے بعد فوری بعد چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ،جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن ،چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید اور دیگر کے ہمراہ اچانک میو ہسپتال پہنچ گئے۔ اطلاع ملنے پر سیکرٹری صحت نجم شاہ اور دیگر اعلیٰ افسران بھی میو ہسپتال پہنچ گئے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سب سے پہلے میو ہسپتال کی ایمر جنسی کا دورہ کرکے پنجاب حکومت کی جانب سے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے زیر علا ج مریضوں سے بھی سہولیات بارے آگاہی حاصل کی جبکہ ایم ایس میو ہسپتال اور دیگر نے انہیں بریفنگ دی ۔اپنے دورہ کے موقع پر چیف جسٹس نے مریضوں کو صاف پانی کی فراہمی کی دستیابی کے حوالے سے استفسار کیا جس پر انہیں بتایا گیا کہ ہسپتال میں فلٹریشن پلانٹ موجود ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ مریضوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں۔مریضوں اور ان کے لواحقین کو صاف پانی ملنا چاہیے۔چیف جسٹس نے بعد ازاں دیگر شعبوں کا بھی دورہ کر کے سہولیات کا جائزہ لیا۔ جسٹس میاں ثاقب نثار نے سر جیکل ٹاور کا دورہ بھی کیا جہاں پراجیکٹ ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔

انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب کو کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔صاف پانی، صحت اور تعلیم کی بہتری کے لیے جو بھی اقدامات ممکن ہوں کیے جائیں۔ عدلیہ صحت اور تعلیم کے شعبہ کا مسلسل جائزہ لیتی رہے گی۔چیف جسٹس کے اچانک دورے کے موقع پر محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران اور ہسپتال انتظامیہ متحرک نظر آئی۔ ذرائع کے مطابق

چیف جسٹس کے اچانک دورہ کے بعد دیگر سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ بھی متوقع دورے کی وجہ سے الرٹ ہو گئی اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے تمام سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو چیف جسٹس آف پاکستان کے متوقع دوروں کے حوالے سے ہر وقت تیار رہنے اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…