منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

مزید استعفے تیار،خواجہ حمید الدین سیالوی سے نواز شریف کی ممکنہ ملاقات کا اب کوئی فائدہ نہیں،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی جماعتوں کے تمام سربراہ گوجرانوالہ کی ختم نبوت کانفرنس میں شریک ہوں گے، پانچ سو سے زائد گدی نشیں مشائخ نے بھی 24 دسمبر کی

ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے،گوجرانوالہ کی تاریخی کانفرنس فیصلہ کن ثابت ہو گی، ممبران اسمبلی کی بڑی تعداد استعفے دینے کے لئےپیر سیال شریف کے ساتھ رابطے میں ہے، اب خواجہ حمید الدین سیالوی سے نواز شریف کی ممکنہ ملاقات بے معنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 24 دسمبر کو شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس کی رابطہ مہم کے دوران ڈاکٹر ابو الخیر زبیر، ڈاکٹر اشرف آصف جلالی، صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، صاحبزادہ رفیق احمد مجددی، پیر عظمت علی شاہ، علامہ عبدالعزیز چشتی اور دوسرے علماء و مشائخ سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ نواز شریف دولت بچانے کے لئے تصادم کی سیاست کر رہے ہیں۔ سابق نااہل وزیراعظم کی عدلیہ مخالف تحریک سے ادارے اور ملک کمزور ہو گا۔ جہانگیر ترین نے اپنے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد سیاسی عہدہ چھوڑ کر قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا کا آرمی چیف کا سکیورٹی صورت حال پر سینٹ کو بریفنگ دینا صحت مند روایت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…