جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

اپنے پورے سیاسی کیرئیر میں نوازشریف کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا،جاویدہاشمی نے بالاخر بڑا اعتراف کرلیا، حیرت انگیزانکشافات

datetime 15  دسمبر‬‮  2017 |

ملتان (آئی این پی)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ادارے ایک دوسرے کیساتھ حالت جنگ میں ہیں، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق دل چھوٹا نہ کریں،ان سے کہتا ہوں کہ ہمت وحوصلہ کریں ،حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں،4سال مکمل ہوگئے ،اقتدارکی کون سی بھوک ہے جوسیاستدانوں کوسونے نہیں دے رہی،منزل قریب ہے اگراگست تک انتخابات ہوگئے تو پاکستان کا جھنڈا بلند ہوگا،تمام قوتیں نوازشریف کو گراکرخود کوفاتح سمجھ رہی ہیں،نوازشریف کو عوام نے نہیں اداروں نے گرایا،

اگر میاں صاحب آج کھڑے ہوجائیں تو پاکستان کھڑا ہوجائے گا۔ملتان کے مقامی سکول میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ آج پاکستان شدید سیاسی و آئینی بحران سے گزر رہا ہے، جگہ جگہ پر دھرنے ہورہے ہیں، ملک میں افراتفری پیدا ہو چکی ہے، یہ وقت پوری قوم کے متحد ہونے کا وقت ہے۔ادارے اپنی ذمہ داری ادا کریں،ملک کیلئے مشکلات پیدا نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ کچھ سیاستدانوں نے ملک کو اختلافات کی دلدل میں پھینک دیا ہے اور ملک کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی جا رہی ہے میں تمام پارٹیوں سے آئین کے تقاضے پورے کرنے کی درخواست کرتا ہوں،اگر تمام پاکستانی مل کر کوشش کریں تو ملک کو بچایا جا سکتا ہے منزل قریب ہے اگر اگست تک انتخابات ہو گئے تو پاکستان کا جھنڈا بلند ہو گا حھنڈا بلند ہوگا ،اگست میں جو بھی پارٹی جیتے پاکستان ہی جیتے گا ۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو بہتر کرنا ہماری ذمہ داری ہے،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے کہتا ہوں کہ دل چھوٹا نہ کریں، بلکہ دل بڑا کریں حالات کو ہم سب نے مل کر ٹھیک کرنا ہے، کوئی الیکشن ہارے یا جیتے لیکن جیت عوام کی ہونی چاہیے، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، مخالفین کو اقتدار کی ایسی کیا بھوک لگی ہے کہ وہ حکومت کو پانچ سال پورے کرنے نہیں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور انکے خاندان سے میرا تعلق 35 سال پرانا ہے،

اختلافات کے باوجود میاں نواز شریف نے ملاقات کی دعوت دی جومیں نے قبول کر لی،میں نے اپنے سیاسی کرئیر میں میاں صاحب کو نہیں چھوڑا بس اختلاف تھا، میں نے میاں صاحب کو کہا کہ اگر اپ لڑیں گے تو میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں گا،میاں صاحب کو عوام نے نہیں اداروں نے گرایا،میاں صاحب کو عوم نے تین بار وزیر اعظم بنایا ۔اگر آج میاں صاحب مایوس ہوگئے تو ملک بیٹھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلاول میں بہت سی صلاحتیں موجود ہیں میں بلاول کو مستقبل کا اچھا لیڈر سمجھتا ہوں،زرداری صاحب اور بلاول بھٹو کو کل ملتان جلسے میں آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں ، پاکستان پیپلز پارٹی کے کل ہونے والے جلسے کو اچھا قدم سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ بنانے کی شدید مذمت کرتا ہوں اب تیسری جنگ عظیم شروع ہو گئی ہے جو مسلمانوں کے خلاف ہونے جا رہی ہے یہ جنگ شروع ٹرمپ نے شروع کی ہے اور ختم بھی ان کے دروازوں پر جا کر ہوگی، اقوام متحدہ بے بس ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…