جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

روپے کی قیمت، ریکوری شروع،مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قیمتیں کم ہوگئیں

datetime 14  دسمبر‬‮  2017 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال اور یو اے ای درہم میں کمی جبکہ یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد وشمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے

میں ڈالر 110.30 روپے سے گھٹ کر 109.80 روپے اور قیمت فروخت 110.80 روپے سے گھٹ کر 110.30 روپے ہوگئی۔ اعدادو شمار کے مطابق یورو کی قیمت خرید میں 25 پیسے اور قیمت فروخت میں 20 پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 45 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں بالترتیب یورو کی قیمت خرید 128.00 روپے سے بڑھ کر 128.25 اور قیمت فروخت 129.80 روپے سے بڑھ کر 130.00 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 145.30 روپے سے بڑھ کر 145.75 روپے اور 147.30 روپے سے بڑھ کر 147.75 روپے ہوگئی۔ جمعرات کو سعودی ریال کی قیمت خرید میں 20 پیسے اور قیمت فروخت میں 15 پیسے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید میں 20 پیسے اور قیمت فروخت میں 30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید 29.10 روپے سے گھٹ کر 28.90 روپے اور قیمت فروخت 29.40 روپے سے گھٹ کر 29.25 روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید 29.80 روپے سے گھٹ کر 29.60 روپے اور قیمت فروخت 30.30 روپے سے گھٹ کر 30.00 روپے ہوگئی۔ دریں اثناء انٹر بینک مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید میں 68 پیسے اور قیمت فروخت میں 58 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 110.50 روپے سے گھٹ کر 109.82 روپے اور قیمت فروخت 110.60 روپے سے گھٹ کر 110.02 روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…