جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

کیارانا ثناء اللہ نے واقعی استعفیٰ دیدیا ،زیر گردش اطلاعات نے ملک بھر میں ہلچل مچادی ، اندرون خانہ کونسا بڑا کام ہوگیا،دھماکہ خیز انکشاف

datetime 13  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،سی پی پی)پیر حمید الدین سیالوی کا مطالبہ تسلیم ۔پنجاب حکومت نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے تحریری استعفٰی لے لیا ۔ایک قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے پیر حمید الدین سیالوی کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ سے تحریری استعفیٰ لے لیا ہے جس کا  اعلان جلد کر دیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق  جلد اعلان نہ ہونے کی صورت میں سیال شریف کے ذمہ

داروں نے لاہور کی ختم نبوت کانفرنس میں مزید 10اراکین اسمبلی کے استعفوں کی تیاری بھی کر لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے پیر حمیدالدین سیالوی کو ٹیلی فون کر کے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی تھیدریں اثنا گدی نشین آستانہ عالیہ سیال شریف پیرخواجہ حمید الدین سیالوی 17دسمبر کو گوجرانوالہ میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرینگے۔تفصیلات کے مطابق ختم نبوتؐ کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں پیر حمید الدین سیالوی خطاب کرینگے جس میں رانا ثناء اللہ سے استعفے اور قادیانیوں کے حق میں بیان دینے کے حوالے سے معافی کے مطالبات سامنے رکھے جائیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ عاشقان رسول ؐکا اگلا پڑاؤ اب گوجرانوالہ میں ہو گا جہاں مزید کئی ارکان پارلیمنٹ استعفے دیں گے۔ اس جلسے کی قیادت خواجہ حمید الدین سیالوی او ر میزبانی سنی اتحاد کونسل کرے  گی۔ کانفرنس میں ہزاروں لوگوں کی شرکت متوقع ہے ۔اس حوالے سے سنی اتحاد کونسل کے ایک مرکزی رہنما نے بتایا کہ رانا ثنا اللہ کو مستعفی تو ہو نا ہی پڑے گا،ن لیگ کا صفایا کرکے دم لیں گے، ملک بھر کے گدی نشین مشائخ پیر آف سیال شریف کی قیادت میں متحد اور متفق ہیں جلد ہی علما و مشائخ کا سربراہی اجلاس بلا کر آئندہ الیکشن میں سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، ن لیگ والوں کا شو ختم ہو گیا اور اب درود والے میدان میں آگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…