بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کو ایک ہی دن میں دوسرا بڑا جھٹکا بابر غوری کے بعد کس نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک۔سی پی پی)متحدہ قومی موومنٹ لندن کے سینئر رہنما  شمیم صدیقی نے بھی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔متحدہ قومی موومنٹ لندن سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر مواصلات شمیم صدیقی نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے استعفیٰ لندن بھجوا دیے۔جیو نیوز سےبات  کرتے ہوئے شمیم صدیقی کاکہناتھا کہ بائیس اگست کو پاکستان کے خلاف تقریر پر پارٹی میں خاموشی اختیار کی اور ایم کیوایم

کی ذمے داریوں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ ذاتی ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے تحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی کی تمام ذمہ داریوں سے دستبردارہورہاہوں۔ان کا کہنا ہے کہ پارٹی سے استعفے کا فیصلہ خالصتاذاتی ہے ،فی الحال کسی سیاسی جماعت اورگروپ میں شامل نہیں ہورہا۔نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ایم کیو ایم لندن کا حصہ تھے اور اسی سے مستعفی ہو رہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ایم کیو ایم پاکستان میں کبھی شامل نہیں رہا۔واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں ایک انٹرویو میں بابر غوری نے کہا تھا کہ کراچی کے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے الزامات کی سیاست کی جارہی ہے، محض گندی سیاست میں پڑنا نہیں چاہتالیکن قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔انہوں نے انٹرویو میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامر خان کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 31کیا ایک بھی پیٹرول پمپ کا ثبوت عوام کے سامنے لے آئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…