لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے لند ن میں مزید چند روز قیام کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے لندن میں موجود
نواز شریف اور مریم نواز نے واپسی کا فیصلہ چند روز کے لئے موخر کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بیگم کلثو م نواز کے کچھ روز بعد مزید ٹیسٹ ہوں گے جس کے لیے نواز شریف اور مریم نواز نے چند روز مزید لند ن میں قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔