اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

زردای نے کونسا پانی پیا تھا جسے پیتے ہی وہ جھوم اٹھے،شریف خاندان والے کہتے ہیں ہم پاکستان کے شہری ہی نہیں، بیت المقدس بارے عمران خان کا اہم بیان

datetime 9  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں افواج پاکستان پر فخر ہے کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ پاکستان پر قبضہ کرنے کی کوشش کرے ،زردای نے کونسا پانی پیا تھا جسے پیتے ہی وہ جھوم اٹھے،راناثناء اللہ ، شہبازشریف اور نوازشریف کو جیل پہنچا کر دم لوں گا ، آئندہ چند ماہ میں عام انتخابات ہیں ،میں الیکشن جیت کر دکھاؤں گا کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ، (ن) لیگ والوں نے

دھاندلی سے الیکشن جیتے اور پھراقتدار میں آکر اربوں روپے کمائے ،وہ چھوٹی عمر میں اربوں روپے کے مالک بن گئے ،ان سے سوال کرو کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا توکہتے ہیں کہ ہم تو پاکستان کے شہری ہی نہیں ،ہم اپنی حکومت میں انصاف کا نظام قائم کرکے بیروزگاروں کو روزگاردیں گے ،عوام کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچائیں گے، 9فیصد یہودیوں نے فلسطین کے 82فیصد حصے پر قبضہ کر لیا ، یورپی یونین کے ہونے کے باوجود ڈونلڈٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردے دیا ، فلسطین کیساتھ جو ہوا اس سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا میں کمزور پر ظلم ہو تو اس کی مدد کو کوئی نہیں آتا ،خدا کا شکر ہے کہ ہمارے پاس ایسی فوج ہے جو ہماری مدد کرسکتی ہے ،شریف برادران نے ماڈل ٹاؤن میں دن دیہاڑے 14لوگوں کو گولیاں مروا کر قتل کر دیا ، طاہر القادری ماڈل ٹاؤن شہداء کے خون کا حساب لینے کیلئے جو بھی کرنا چاہئیں ہم ساتھ دیں گے ۔وہ جمعہ کو جڑانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے پاس دنیا کی سب سے طاقت ور فوج ہے اور ہمیں افواج پاکستان پر فخر ہے کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ پاکستان پر قبضہ کرنے کی کوشش کرے، فلسطین اور بوسینیا میں لاکھوں مسلمان شہید ہوئے مگر کوئی مدد کرنے نہیں آیا 1948میں سب سے پہلے قائد اعظم نے اسرائیل کی مخالفت کی تھی ڈونلڈ ٹرمپ نے جوقدم اٹھا یا ہے

مسلم دنیا اس کے قدم کی وجہ سے اکٹھی ہو جائے گی ماڈل ٹاؤن میں 3سال قبل 14پاکستانیوں کو شہید کیا گیا اور 80افراد کو گولیاں ماری گئیں جب تک ایک قوم ظلم اور ظالم کے سامنے کھڑی نہیں ہو گی تو ظلم بڑھ جاتا ہے اور ایسے اقدامات ہوتے رہیں گے، شریف برادران نے دن دیہاڑے 14افراد کو قتل کروایانواز شریف اور شہباز شریف کی اگلی منزل اڈیالہ جیل ہے نواز شریف کا نظریہ ہے کرپشن کرو اور پیسہ کما کر ملک سے باہر بھیجو اور دوبارہ اقتدار میں آکر کمیشن بناؤعمران خان نے شہباز شریف کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ان کا ڈرامہ نہیں چلے گا شہباز شریف اب تمہاری باری ہے

اور ہر فرعون کا وقت آتا ہے آپ نے پہلے بھی پولیس کے ذریعے لوگوں کو مروایا نواز شریف نے جو پیسہ لوٹا ہے وہ عوام کے خو ن پسینے کی کمائی ہے نواز شریف اور شہباز شریف کو جیل بھیجنے تک مقابلہ کرتا رہوں گا۔عمران خان نے طاہر قادری کو پیغام دیا کہ ماڈل ٹاؤن میں 14افرادکے قتل میں ملوث ذمہ داران کو سزا دلوانے تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں ملک میں کرپشن ایک کینسر ہے اور کرپشن نے ملک کو دیمک کی طرح کھا لیا ہے ایک چھوٹا ٹولا اوپر آیا اور اپنی جیبیں بھر کر پیسہ ملک سے باہر بھیجاعمران خان نے شریف برادران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے الیکشن میں10ارب روپہ خرچ کیا

ان کا مقصد ہے میٹرو اور اورنج ٹرین جیسے بڑے بڑے منصوبے بناؤ اور کمیشن کھا کر پیسہ باہر منتقل کرو ان کے بچے بیرون ملک اربوں روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں نواز شریف نے اداروں کے اوپر کرپٹ آدمی لگائے اور ملک و اداروں کو تباہ کیاعمران خان نے کہا کہ نیب اور ایف بی آرکو ٹھیک کر کے ملک کی 8ہزار ارب آمدنی اکٹھی کر کے عوام کے اوپر خرچ کروں گا شریف برادران نے قوم کاپیسہ لوٹ کر 70کروڑ روپے رائے ونڈ محل کی دیواروں پر خرچ کیے اور 700کروڑ روپیہ سیکیورٹی پر خرچ کر ڈالے ملک سے ساڑھے تین ہزار ارب روپیہ ٹیکسوں سے اکٹھا ہوتا ہے مگر ملک کو دیوالیہ کر دیا گیا ہے

رانا ثنا ء اللہ خان کو قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ شکل سے ہی قاتل ہیں اور جیل اس کا مقدر ہو گی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جڑنوالہ کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں طاقت ور اور کمزور کے لئے ایک جیسا نظام قائم کیا گیا ہے اور ریڈائرڈ ججز و وکلاء عوام کو انصاف فراہم کر رہے ہیں 2سالوں میں 17ہزار کیسز کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ہسپتالوں و سکولز اور کالجز میں یکساں نظام نافز ہے جس کی بدولت عوام اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولز سے سرکاری سکولز میں داخل کروا رہے ہیں عمران خان نے کہا کہ بر سر اقتدار آکر نئے پاکستان بنا کر دکھائیں گے

مہذب معاشرے میں سب کو حقوق حاصل ہوتے ہیں اور ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ عوام کو تحفظ دے مگر آج کسانون کی کمائی لوٹی جا رہی ہے عمران خان نے کہا کہ زردای نے کونسا پانی پیا تھا جسے پیتے ہی وہ جھوم اٹھے، شہباز شریف نے وردیاں تبدیل کر کے پولیس کو ڈاکیا بنا دیا ہے اور پٹرول پر 35فیصد ڈیزل پر50فیصد ٹیکس کو زیادتی قرار دیا ہے عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم بن کر گورنر ہاؤسز اور چیف منسٹر ہاؤس کو ختم کر کے عوام کے لئے استعمال کریں گے اور عوام کا پیسہ ان پر خرچ کر کے ثابت کریں گے کہ پاکستان بر صغیر میں سب سے آگے ہے عمران خان نے کہا کہ جڑانوالہ کی عوام نے جو استقبال کیا اسے یاد رکھا جائے گئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…