اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

ٰآج ڈالر اچانک 5 روپے مہنگا کیوں ہوا؟ دو گھنٹے کی ڈالر گیم میں اربوں روپے کس نے کمائے؟ حیران کن انکشافات

datetime 8  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیٹ بینک نے ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے، تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک نے دی ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کے رابطہ کرنے پر ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافے کی انکوائری شروع کر دی ہے اس انکوائری کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں

کہا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ نہیں ہوئی تاہم کچھ بیرونی ادائیگیاں اکٹھی ہونے کی وجہ سے دباؤ آیا، سٹیٹ بینک نے ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافے پر انکوائری شروع کر دی ہے اور چیک کر رہے ہیں کہ کہیں کسی نے قانون کی خلاف ورزی تو نہیں کی۔ رپورٹ کے مطابق ای سی اے پی کے چیئرمین ملک بوستان نے سٹیٹ بینک سے انکوائری کرنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک چیک کرے کہ دو گھنٹے کی ڈالر گیم میں کس نے مال بنایا۔ انکوائری شروع ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہونا شروع ہو گئی ہے اور کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں اس وقت ڈالر 107 روپے کا ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کی صبح ڈالر کی قیمت 105.50 روپے سے بڑھ کر 110 روپے ہو گئی تھی لیکن اب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 107.50 میں خریدا جا رہا ہے جبکہ 108.50 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دریں اثناء نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔ انٹرا بینک میں ڈالر ساڑھے چار روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 110روپے تک جا پہنچی ہے۔ اقتصادی ماہرین ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے نتیجے میں مہنگائی اور افراط زر کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں جبکہ ایکسپورٹرز بھی گھبراہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔ ترجمان اسٹیٹ بنک نے کہا کہ بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے مارکیٹ میں دباؤ آتا رہتا ہے‘

ڈالر کی قیمت میں اگر زیادہ اضافہ ہوا تو مداخلت کرینگے‘ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جمعہ کو انٹربینک میں امریکی ڈالر تین روپے مہنگا ہوگیا۔ اضافے کے بعد امریکی ڈالر 105 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 108روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 109 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک نے امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے مارکیٹ میں دباؤ آتا رہتا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا تو مداخلت کرینگے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…