اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

اب ہوگا دمادم مست قلندر، پیر حمید الدین سیالوی نے ایسا دھماکہ خیزاعلان کردیا کہ رانا ثناء اللہ کے ہوش اڑ گئے،3دن بعد کیا ہونے جارہا ہے

datetime 6  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آئی این پی) معروف روحانی شخصیت اور سجادہ نشین آف سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی نے رانا ثناء اور شہباز شریف کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر فیصل آباد کے تاریخی گرائونڈ دھوبی گھاٹ میں ’’ختم نبوت کانفرنس ‘‘ کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیں۔ پیر آف سیال شریف کے خواجہ نظام الدین سیالوی

ایم پی اے خصوصی پیغام لیکر صاحبزادہ حامد رضا کے پاس پہنچے جس پر صاحبزادہ حامد رضا نے ان کو بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان میٹنگ کے بعد ختم نبوت کانفرنس کی اجازت کے لیے ڈی سی فیصل آباد کو تحریری درخواست جمع کروادی گئی ہے جس میں جلسے کے لیے صبح 11بجے سے شام 5بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔سجادہ نشین آف سیال شریف کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے۔ ڈی سی آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ 10دسمبر کو ختم نبوت کانفرنس کا بڑا اجتماع ہو گا۔رانا ثنا کومعافی بھی مانگنی ہے اور استعفیٰ بھی دینا ہے۔ رانا ثنا کے بیان سے کروڑوں عاشقان رسول کے جذبات مجروح ہوئے۔ رانا ثنا اپنے بیان سے متعلق شرعی تقاضے پورے کریں۔امید ہے پر امن کانفرنس کے انعقاد کے لیے اجازت مل جائے گی۔کانفرنس میں شرکت کے لیے تمام مکاتب فکر کو دعوت دی جارہی ہے۔ 10دسمبر کو صرف دھوبی گھاٹ میں ختم نبوت کانفرنس کا اجتماع ہو گا ۔ ریلی اور دھرنے کا کو ئی پروگرام نہیں ہے۔ اس موقع پر خواجہ نظام الدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعوت قبول کرنے پر صاحبزادہ حامد رضا کے مشکور ہیں۔ رانا ثنا کے شہر میں ختم نبوت کانفرنس کا مقصد

انہیں استعفیٰ پر مجبور کرنا ہے۔ شہباز شریف کی درخواست پر ڈیڈ لائن میں توسیع کی تھی لیکن کو ئی خاطر خواہ جواب موصول نہیں ہوا۔ سجادہ نشین سیال شریف رانا ثنا کے متعلق ہر قسم کے فیصلے کا اختیار رکھتے ہیں۔ تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کوختم نبوت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ 50سے زائد گدی نشین مشائخ ہمارے ساتھ ہیں۔ رانا ثنا نے استعفیٰ نہ دیا تو مشائخ اپنے لاکھوں مریدین کے ساتھ ن لیگ سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…