جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

اہم تجویز منظور،حکومت نے آئندہ دھرنوں جیسے مسائل سے بچنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئندہ دھرنوں جیسے مسائل سے بچنے اور مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کیلئے مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا جلد اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا اور کہا کہ اس پر کام ہورہا ہے ، اس سلسلے میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو ٹاسک سونپ دیا گیا ۔ منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا

۔اس دوران وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات نے تلاوت کلام پاک کی ۔انہوں نے جب تلاوت ختم کی تو اس دوران تحریک لبیک کے دھرنے کا تذکرہ کیا۔ اس پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بھی اظہار خیال کیا۔ وزیر مملکت پیر امین الحسنات نے بتایا کہ ہم نے اس دوران مختلف شخصیات اور جماعتوں سے رابطے کئے اور مسئلے کے حل کیلئے کوششیں کیں ۔ سعد رفیق نے بھی اپنی کوششوں بارے آگاہ کیا۔ اس تذکرے کے دوران اجلاس میں موجود ایک وزیر مملکت کے چہرے پر پریشانی کے آثار نمایاں ہوگئے اور اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ایجنڈے سے ہٹ کر کیوں بات کی جا رہی ہے اس پر شرکاء نے کابینہ اجلاس کے ایجنڈے پر دوبارہ بات شروع کی تو ان کے چہرے پر طمانیت اور خوشی آگئی ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور دیگر نے تجویز دی کہ دھرنوں کے مسائل سے نمٹںے اور ختم نبوتؐ کے معاملے پر مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے ۔دھرنے جیسے واقعات سے دوبارہ بچنے کیلئے اجلاس بلایا جائے جس پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شرکاء کو یقین دلایا کہ عنقریب اس سلسلے میں اجلاس بلارہے ہیں اور اس پر کام ہورہا ہے ۔اجلاس کی تیاریوں اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کو بلانے کیلئے خواجہ سعد رفیق اور سردار محمد یوسف کو ٹاسک سونپ دیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…