اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

نواز شریف اور شہباز شریف کی اکٹھے اسلام آباد آمد، شریف فیملی کے چار اہم افراد کی بیرون ملک روانگی کافیصلہ

datetime 4  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اسلام آباد سے اکٹھے واپس لاہور پہنچے ۔ ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نیب عدالت میں پیشی کیلئے پیر کے روز لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے تھے جبکہ انہوں نے پنجاب ہاؤس میں پارٹی کی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت بھی کی ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف بھی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے لاہور سے

اسلام آباد پہنچے تھے ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف اسلام آباد سے اکٹھے واپس لاہور آئے اور سخت سکیورٹی میں اپنی رہائشگاہ کے لئے روانہ ہوئے۔مزید بتایا گیا ہے کہ نواز شریف لندن میں زیر علاج اپنی اہلیہ بیگم کلثو م نواز کی تیماری داری کے لئے پانچ روزکیلئے آج منگل کے روز لاہور سے لندن روانہ ہوں گے ۔مریم نواز ،کیپٹن (ر) محمد صفدر اور انکی صاحبزادی ماہ نور صفدر بھی انکے ہمراہ ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…