اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ستارے مسلسل گردش میں ،سعودی عرب میں بھی کرپشن کے خلاف تحقیقات کا سامنا ،سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو شامل تحقیقات کرنے کا حکم جاری کر دیا۔۔نجی ٹی وی نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سعودی عرب میں بھی کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے ،سعودی فرمانروا شاہ سلمان
نےنوازشریف کو کرپشن کے الزامات میں شامل تفتیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے علاوہ جن عالمی رہنماؤں کے خلاف تحقیقات کاحکم دیا گیا ہے ان میں لبنان کے سعد الحریری اور بنگلہ دیش کی خالدہ ضیاء بھی شامل ہیں ۔واضح رہے کہ نوازشریف پانامہ کیس میں نااہل ہو چکے ہیں اور اس وقت انہیں بہت سارے سیاسی چیلنجز درپیش ہیں ،تحریک انصاف کی جانب سے انہیں ٹف ٹائم دیا جارہا ہے ۔