اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

ڈونلڈ ٹرمپ کا حکم، امریکی فوج نے پاکستان پر حملہ کردیا،متعددافراد نشانہ بن گئے

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد، واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک،سی پی پی)کرم ایجنسی میں امریکہ کا ڈرون حملہ ،3 افراد ہلاک  پوگئے نجی ٹی وی  کے  مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے کرم ایجنسی میں رشید نام کے طالبان کمانڈر کے گھر کو نشانہ بنا یا اور دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں 3افراد ہلاک ہو گئے ۔

حملے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا  ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی افغانستان میں امریکی جنرل جان نکلسن نے الزام لگا یا  تھا کہ طالبان کیاعلی قیادت پاکستان میں ہے،امریکی صدرکے سخت موقف کے باوجود پاکستانی رویے میں تبدیلی نہیں آئی۔افغانستان میں امریکی جنرل جان نکلسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق بہت واضح اور صاف الفاظ میں بتادیا تھا، تاہم امریکی صدرکے سخت موقف کے باوجود پاکستانی رویے میں تبدیلی نہیں آئی، اس کے باوجود ہم اس کے رویے میں تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لیے امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی ایک گیم چینجر تھی۔جنرل نکلسن نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی سینئر قیادت پاکستان اور نچلی قیادت افغانستان میں ہے ، پاکستان سرحد پار کارروائی کرنے والے دہشتگردوں کو ختم کرے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہم پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…