اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

بڑی مچھلیوں کا نمبرآگیا،چیئرمین نیب نے بالآخر وہ اعلان کردیا جس کا سب کو انتظار تھا،چوروں کی نیندیں اڑ گئیں

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی ) قومی احتساب بیورو کے چےئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی ایک لعنت ہے جس کے خاتمے کیلئے کاوشیں کرنا جہاد کے متراد ف ہے ۔بدی کی قوتیں مضبوط ضرور ہوتی ہیں مگر چوروں اور بدعنوانوں کے پاؤں نہیں ہوتے کیونکہ فتح ہمیشہ حق سچ کی ہوتی ہے، نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کمزور افراد کی بجائے اب بڑی مچھلیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا عزم رکھتا ہے

،179میگا کرپشن مقدمات میں سے 96مقدمات پر ریفرنسز متعلقہ عدالت مجاز میں دائر کئے جاچکے ہیں جبکہ دیگر میگا کرپشن کے مقدمات کو قانون کے مطابق جلد منطقی انجام تک پہنچا یا جائے گا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدعنوانی کے مقدمات کے متاثرین کو رقوم کی واپسی کے لئے نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی چئرمین نیب امتیاز تاجور اور ڈی جی پنڈی اور سینئر افسران موجود تھے ۔جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کاہاتھ اب اوپر سے نیچے کی طرف بڑھے گا کیونکہ اس وقت ملک بھر میں عوام نے مختلف نجی اور کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں اربوں روپے کی اپنی عمر بھر کی پونجی سے سرمایہ کاری کی ہے مگر نہ تو ان کو مقررہ وقت اور جگہ پر شیڈول کے مطابق پوری رقم ادا کرنے کے بعد پلاٹ ملے ہیں اور نہ ان کی جمع پونجی کی رقم واپس ملی ہے جس کی وجہ سے غریب عوام ، سرکاری پنشنرز ، بیواؤں او ریتیم افراد سالہہ سا ل سے جائز حقوق کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھار ہے ہیں ۔قومی احتساب بیورو کے چئرمین کی حیثیت سے میں نے اپنے پہلے خطاب میں یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ نیب کے تمام وسائل عوام کی غیر قانونی ہاؤسنگ اور کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے

متاثرین کی رقوم کی جلدا ز جلد واپسی کیلئے استعمال کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ مجھے یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ آج نیب نے 9ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے 175متاثرین کو ان کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی یقینی بنا کر اپنے وعدہ کو وفا کیا ہے مگر منزل ابھی دور ہے ہم اپنے فرض سے غافل نہیں ۔انہوں نے کہاکہ میری عوام سے بھی درخواست ہے کہ وہ اپنی سرمایہ کاری سوچ سمجھ کر قانونی طریقے سے کام کرنے والی نجی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں کریں ۔ انہوں نے کہاکہ احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل کیاجائے گا اورنیب میں اب صرف اورصرف کام ،کام اورکام ہوگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…