پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

ڈی جی رینجرز کو دھرنا مظاہرین میں تقسیم کرنے کیلئے کتنے پیسے دیئے گئے اور انہوں نے کیا، کیا؟ کیپٹن(ر)صفدر نے انتہائی سنگین الزام عائد کردیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن(ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا نہیں بلکہ عاشقوں کی محفل تھی ،دھرنا وہ ہوتا ہے جہاں لوگ گا بجا رہے ہوں ،جہاں درود سلام پڑھا جا رہا ہو ،اسے محفل میلاد کہتے ہیں ۔ گزشتہ روز دھرنے کو میلادکا نام دینے پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا یہ محفل ’’عسکری فرشتوں‘‘ نے سجائی تھی ؟ جس پرکیپٹن صفدر نے کہا کہ میں تو اللہ کے فرشتوں پر ایمان رکھتا ہوں

ان فرشتوں کو نہیں مانتا جن کا آپ ذکر کررہے ہیں ۔کیپٹن صفدر کے مطابق ڈی جی رینجرز نے دھرنے کے شرکاء کو ایک ایک ہزار روپے دئیے ہیں جبکہ ان کا دعویٰ ہے کہ ڈی جی رینجرز کو دھرنا مظاہرین کے لئے5،5ہزار فی کس کے حساب سے دئیے گئے تھے۔نجی ٹی وی ’’جاگ ‘‘ کے مطابق کیپٹن (ر) صفدرنے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی رینجرز نے دھرنے والوں میں ایک ایک ہزار روپے تقسیم کئے ہیں مگر انہیں دھرنا مظاہرین کے لیے 5،5ہزار دئیے گئے تھے ، کیپٹن صفدر نے یہ نہیں بتایا کہ ڈی جی رینجرز کو یہ رقم کتنی مقدار میں اور کس نے فراہم کی تھی،ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ محفل میں نذرانہ بھی بانٹا گیا ؟جس پر انہوں نے جواب دیا کہ محفل کے آخر میں نذرانہ بھی ہوتا ہے ۔اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ میلاد میں جنرل صاحب کے دستخطوں کی ضرورت کیا پڑی ؟جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ آپ مجھ سے نہیں بلکہ ان سے پوچھیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں جنرل مشرف ،جنرل یحیی ،جنرل ایوب کے دستخطوں کی ضرورت پڑی ،ایک میجر جنرل کے دستخط کو آپ نے نہیں دیکھا ؟ایل او ایف ہوا ،کیا کچھ ہوا ،کوئی جرنیلوں کی بات نہ کرے ۔اس سے قبل احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں کیپٹن (ر) صفدر نے اسلام آباد دھرنے پر کہا کہ دھرنا کیا، محفل تھی عاشقوں کی، دھرنا وہ ہوتا ہے جہاں لوگ گا بجارہے ہوں، جہاں درودوسلام پڑھے جائیں اسے محفل میلاد کہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…