جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

انا للہ و انا الیہ، راجعون پولیس کی فائرنگ سے مذہبی جماعت کے اہم رہنما شہید

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،کراچی،لاہور،فیصل آباد،پشاور،کوئٹہ ،سکھر،حیدر آباد،مظفرآباد،گوجرانوالہ ( آن لائن ) اسلام آباد دھرنے پر ریاستی مشنری کے استعمال کے خلاف سنی تحریک کا ملک گیرشٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان ۔پنڈی بھٹیاں میں پولیس کی فائرنگ سے سنی تحریک ٹھٹی بہلول تحصیل پنڈی بھٹیاں ضلع حافظ آبادکے صدر ابو سفیان چشتی جانبحق ۔ ڈی پی او سردار غیاث گل سے مزاکرات ناکام ۔ختم نبوت کی تحریک سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

مرزائیوں کو دوام بخشنے کے لئے نواز شریف پر تولنا چھوڑیں ۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی غلط حکمت عملی کے سبب ملک بھر کے عوام کو ازیت پہنچ رہی ہے ۔احسن اقبال نے مزاکرات کاراستہ چھوڑ کرپورے ملک کی سکیورٹی کو خطرات میں ڈال دیا ہے ۔سپریم کورٹ کے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلانے والوں حکمرانوں کی اب کوئی بھی ضمانت نہیں لے گا۔ان خیا لات کااظہار سنی تحریک پنجاب کے صدر محمد شاداب رضا نقشبندی نے سوشل میڈیا سے ملک بھر میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ حکومت کی رخصت کا وقت آچکا ہے،نوازشریف اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے اور قوم کی توجہ ہٹانے کے لئے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔نوازشریف پانامہ لیکس اور اپنے خاندان کے دیگر جرائم سے توجہ ہٹانے کیلئے پوری قوم کو احتجاج میں جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔نوازشریف خود کو بادشاہ سلامت اور عوام کو اپنا غلام سمجھتے ہیں ۔جمعیت علماء اسلام کے سربراہ فضل الرحمن،مو لانا سمیع الحق ،جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ،فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے سربراہ حافظ سعید،تبلیغی جماعت رائے ونڈ کے مو لا نا طارق جمیل ،جمعیت اہل حدیث کے سربراہ مو لانا پروفیسر ساجد میر و دیگردینی جماعتوں کے سربراہان

کی خاموشی پر حکومت کی تائید سمجھا جائے گا ۔پورے ملک میں حکومت نے آگ لگا دی ہے موجود ہ حکومت کو فوری طور پر مستعفی ہونا چا ہئے ۔ دریں اثناء سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ختم نبوت پر امن دھرنے پر ریاستی طاقت کا استعمال آئین وجمہوری قدروں کے منافی ہے ،عاشقان رسول اسلام آباد دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیلئے پر امن احتجاج کریں ،ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو

تحفظ اور پر امن احتجاج کرنے والوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں ،چوروں ،لٹیروں اور آئین توڑنے والوں پر عدالتی فیصلے بزور طاقت مسلط نہیں کئے جاتے ، عدالت کا کندھا استعمال کرکے پر امن مظاہرین کو قتل کیا جارہا ہے ،حکومت بیرونی اشاروں پر اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آئی ہے آقا ﷺ کی ناموس پر پہرہ دینے والے پر امن مظاہرین پر فائرنگ ،شیلنگ بربریت ہے ،آرمی چیف ،اعلیٰ عدلیہ فوری مداخلت کرکے آپریشن کو بند کوائیں ،

کارکنابو صفیان اور عاشقان رسول کی شہادت کا مقدمہ وزیر داخلہ ،وزیر قانون اور دیگر پر درج کرائیں ،حکمران طبقہ کے قادیانیوں کو تقویت دینے کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں،کارکنان عاشقان رسول ملک بھر میں لبیک یارسول اللہ کی صداؤں پر احتجاج کریں ،دھرنے کے شرکاء پر ریاستی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں ،دہشتگردوں اور حکومت گرانے والوں سے 120دن تک مذاکرات کئے جاتے ہیں مگر پر امن ختم نبوت سے

مذاکرات کو طول دینے میں حکمرانوں کو تکلیف ہے ،حکومت بتائے پر امن عاشقان رسول کی شہادت اور سیکڑوں زخمیوں کا فائدہ کس کو ہوا ،ریاستی طاقت کے زور پر اہلسنت کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد سے لاہور ،گوجرانوالہ ،اور کراچی میں احتجاجی مظاہروں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت تحفظ کیلئے دھرنا دینے والوں کے خلاف آپریشن

انتہائی قابل مذمت ہے ،یہ اس بات کی علامت ہے کہ اب حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں ،اس آپریشن کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے پورے ملک میں معمولات زندگی معطل ہوچکی ہے جس کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے ،یہ مظاہرے دورود وسلام پڑھنے والے صوفیاء واولیاء کے وارث ہیں جو کبھی تخریب کاری اور پر دتشدد کاروائیوں میں ملوث نہیں رہے ،سنی تحریک کے کارکن ابو صفیان سمیت

شہید ہونیوالے عاشقان رسول کا مقدمہ حکومت کے خلاف درج کرائینگے ،انہوں نے کہا کہ حکومت نے روش نہیں بدلی تو 11اور 12ربیع الاول کے جلوس اسلام آباد پہنچیں گے ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاک فوج اور اعلیٰ عدلیہ دھرنے پر طاقت کے استعمال کو روکیں ،حکومت کے منفی رویئے اور اقدامات سے عوام میں اشتعال شدت اختیار کرسکتا ہے جو حکومت کے منفی فیصلوں اور پالیسیوں کا شاخسانہ ہوگا ،شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں ج دینگے ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں ،اہلسنت اپنے عاشقان رسول کے خون کو رائیگاں جانے نہیں دینگے شہیدوں کو لہو حکومت کی بربادی کا سبب بنے گا ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…