ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

صبح سویرے افسوسناک خبر، پشاور میں خوفناک خودکش حملہ، ایڈیشنل آئی جی شہید

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں خودکش حملے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر محمداشرف نور شہید، 6اہلکار زخمی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں آج صبح ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر اشرف نورخوفناک خود کش حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر اشرف نور گھر سے دفتر جارہے تھے کہ راستے میں زرغونی مسجد کے سامنے ان کی گاڑی پر خودکش حملہ کیا گیا۔ انتظامیہ نے حملے کو خودکش حملہ قرار دیا ہے جبکہ خودکش حملہ آور

کے اعضا بھی جائے وقوعہ سے حاصل کر لئے گئے ہیں۔ سی سی پی او پشاور طاہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسے خودکش حملہ قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا۔دھماکے کی اطلاعات ملتے ہی امدادی اہلکار اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…