جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

دھرنا ختم کرانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا گیا، اسلام آباد انتظامیہ دھرنا ختم کرانے کے لیے کیا کرنے والی ہے؟

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسلام آباد انتظامیہ نے فیض آباد دھرنے کے مظاہرین کے لیے جاری کھانے پینے کی سپلائی بند کر نے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق فیض آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا اٹھارویں روز میں داخل ہو چکا ہے،دھرنے کے باعث رہائشیوں کی روز مرہ زندگی برے طریقے سے متاثر ہو رہی ہے ۔ ایسے میں اسلام آباد ہائیکورٹ انتظامیہ کو حکم دے چکی ہے کہ دھرنا ختم کروا کر

راستے صاف کروائے جائیں مگر عدالتی حکم کے باوجود انتظامیہ دھرنا ختم کروانے سے قاصر ہے اور دوسری طرف دھرنے کے منتظمین نے دھرنے کی برخاستگی وزیر قانون کے استعفے سے مشروط کر رکھی ہے۔دھرنا مظاہرین اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے ۔ڈیڈ لاک اور مظاہرین کی موجودگی علاقہ یر غمال بنا ہو اہے ۔جمعرات کو سپریم کورٹ کے عبوری حکم کی روشنی میں پولیس نے دھرنے کے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے کھانے پینے کی سپلائی بند کرنے کے لئے کینٹینرز کے ذریعے دھرنے کے شرکا ء کے راستے بند کرنے شروع کر دئیے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھرنے کے آس پاس موجود کھانے پینے کے سٹالز بھی بند کروائے جائیں گے ۔دھرنے کی جانب جانے والے تمام را مکمل طور پر بند کر دئیے گئے ہیں ۔راستوں میں مزید کنٹینرز بھی لگا دئیے گئے ہیں ۔دریں اثناء اسلام آباد انتظامیہ نے فیض آباد دھرنے سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے، اس سلسلے میں پولیس، سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کا مشترکہ اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ دھرنا کے اطراف میں موجود تمام لائٹس بند کر دی جائیں گی، آئی ایٹ چوک سے سوہان چوک تک تمام لائٹس بند کی جائیں گی، آئی ایٹ کے رہائشی علاقے کی سٹریٹ لائٹس بند کی جائیں گی اس سلسلے میں سی ڈی اے نے متعلقہ محکموں کو رات گئے تک الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…