پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

نوازشریف کی واپسی،حکومت نے دھماکہ خیزاعلان کردیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ اب وہ ہوگا جو پاکستان کا جمہور چاہے گا،22کروڑ عوام چاہیں گے،سیاسی جماعتوں کے قائد سیاسی جماعتیں نامزد کریں گی،پیپلزپارٹی 1973کے آئین سے نکالی گئیں شقیں آج شامل کرانا چاہتی ہے گنتی کا راگ الاپنے والوں کو آج شکست ہوئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ آج پاکستان کی جمہوریت مستحکم ہورہی ہے محمد نواز شریف کے

خلاف سازشیں کرنے والوں کو شکست ہوئی۔وزیرمملکت نے کہاکہ محمد نواز شریف نے اپنے ہر دور حکومت میں ملک کی خدمت کی دشمن عناصر کی کٹھ پتلیوں کو سمجھ آ گئی ہے کہ پاکستان میں جمہوری استحکام آ رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن ایک گھر ہے ، مختلف رائے ضرور ہو سکتی ہے حمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن آج مزید مضبوط اور مستحکم ہوئی ہے جس جماعت کا قائد محمد نواز شریف ہو اس جماعت کا عزم صرف پاکستان کی ترقی ہے ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ میڈیا کی مثبت آوازیں جمہوری نظام کو مستحکم کر رہی ہیںآمرانہ ادوار کی بھٹکتی ہوئی روحوں کا آج خاتمہ ہو گیا ہے جمہوری نظام کو کمزور کرنے والے کالے قوانین کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔وزیرمملکت نے کہاکہ عمران خان پارلیمانی روایات کی پاسداری کی بجائے امپائر کی انگلی پر کھیلنے کے عادی ہیں عمران صاحب ایمپائر کی انگلی کا انتظار اور پارلیمنٹ پر حملہ کرتے ہیں خان صاحب محمد نواز شریف کے ڈر کی وجہ سے پارلیمنٹ میں نہیں آتے عمران صاحب الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوتے، اداروں پر حملہ کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…