منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف نے بڑا سرپرائز دیدیا،عوام ششدر

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے لاہور میں مصروف دن گزارا،ڈیفنس کی مقامی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد عوام میں گھل مل گئے جنہوں نے سابق وزیر اعظم کے ہمراہ سیلفیاں بنائیں ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی رہائشگاہ پر گئے اور انہیں ان کی بیٹی کی شادی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، خارجہ امور سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ ایڈن ولاز میں شریف خاندان کے پروٹوکول آفیسر علیم بٹ مرحوم کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کے اہل خانہ سے ان کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ نواز شریف نے علیم بٹ کے اچانک انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ۔ بعد ازاں نواز شریف پارٹی کے کارکن اشتیاق بوبی کی رہائشگاہ پر گئے اور ان سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ سابق وزیر اعظم معروف صنعتکارفاروق خان کی رہائشگاہ ڈیفنس بھی گئے ۔ نواز شریف نے یہیں پر مقامی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی ۔ اس موقع پر نواز شریف عوام میں گھل مل گئے جنہوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کے ہمراہ سیلفیان بنائیں ۔ اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کیا کریں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہے انشا اللہ پاکستان آگے سے آگے بڑھے گا

۔نجی ٹی وی کے مطابق صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ آج کا پاکستان 2013ء سے بالکل مختلف ہے۔حکومت نے ملک سے دہشتگردی، لوڈ شیڈنگ اور افراتفری کا مکمل خاتمہ کیا۔نواز شریف نے کہا کہ کراچی اور بلوچستان میں گزشتہ چار سالوں میں مکمل امن و امان قائم کیا۔ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے پہلے بھی کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ تیزی سے مکمل ہو رہا ہے اسے کسی صورت ناکام نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے کبھی پراپیگنڈہ کی سیاست نہیں کیا، ہمیشہ فیصلے عوام کے وسیع تر مفاد میں کئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…