ہفتہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2025 

امریکی جنرل کی ملاقات،جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کے بارے میں دوٹوک جواب دیدیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی  (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے حد سے بڑھ کر کوششیں کی ہیں،افغانستان میں قیام امن پاکستان کیلئے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ اہم ہے، امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل

جوزف ووٹل نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آرمی چیف اور کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال ، افغانستان اور پاک افغان سرحدی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان کیلئے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ اہم ہے، مشکلات کے باوجود دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے حد سے بڑھ کر کوششیں کی ہیں۔امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…