جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

تمام ریاستی اداروں کو یہ کام کرنا ہوگا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے انتباہ کردیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

راولپنڈی (این این آئی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع کیلئے تمام ریاستی اداروں کو ملکی مفاد میں کام کرنا ہوگا۔ ہمیں ترقی کیلئے صرف اور صرف پختہ عزم اور بطور قوم متحد رہنے کی ضرورت ہے۔منگل کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹرائیک کور منگلا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا اور جوانوں کے حوصلے اور تربیت کے معیار کو سراہا۔اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے

آرمی چیف نے کہا کہ قائداعظمؒ نے کہا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، ہمیں چیلنجز کے مقابلہ کیلئے لمبا سفر طے کرنا ہے، انشاء اللہ پاکستان جلد اقوام عالم کی صف اول میں شامل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم اعلیٰ معیار کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں سے غافل نہیں رہ سکتے، ہم نے طویل سفر کے بعد چیلنجز پر قابو پالیا ہے، انہوں نے کہاکہ ہمیں ترقی کیلئے صرف اور صرف پختہ عزم اور بطور قوم متحد رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان کیلئے تمام ریاستی اداروں کو ملکی مفاد میں کام کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…