اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

عمران خان سے سابق وزیراعلیٰ کی ملاقات،اہم شخصیات نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سیکریٹری جرنل جہانگیر خان ترین سے سابق وزیراعلیٰ سندھ و مرکزی رہنماء تحریک انصاف لیاقت علی خان جتوئی کی ملاقات اس موقع جیکب آباد کی سیاسی شخصیت سردار صدام برڑو ، میاں عبدالحق برڑو ، سابق ناظم نوشہروفیروز زبیر کوریجو اور

دیگر کئی اہم رہنماء تحریک انصاف میں شامل اس موقع پر فواد حسین چوہدری ، انیسہ ولی اللہ ، مشتاق جتوئی ، راجہ خان جکھرانی ، مولابخش سومرو اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے اس موقع چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے آصف زرداری سے سندھ کے لوگوں کی جان چھڑانے کے لیے میں سندھ آتا رہوں گا سندھ کے لوگ اب باشعور ہوچکے ہیں سندھ میں چھوٹے کسانوں کو پانی نہیں دیا جاتا غریبوں پر ظلم کیا جارہا ہے کرپشن کی وجہ سے صوبے سندھ کے ادارے تباہ ہوچکے ہیں ، اس موقع پر لیاقت علی خان جتوئی نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو آصف زرداری سے نجات دلانے کے لیے چیئرمین عمران خان سندھ میں آرہے ہیں کارکنان تیاری کریں سندھ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے آصف زرداری کے دن گنے جاچکے نواز شریف کے بعد اب باری آصف زرداری کی سندھ کے لوگوں پر ظلم کیا جارہا ہے کوئی نظام موجود نہیں سندھ کے لوگ بھوک پیاس سے مررہے ہیں اور سندھ حکومت کے وزراء کی روٹی کپڑا مکان میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ، چیئرمین عمران خان اور جہانگیر ترین نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہا ۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…