بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ ،ن لیگ کے رہنماؤں نے تحریک انصاف سے ہاتھ ملالیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی) سندھ اسمبلی کی تین اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) ، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف نے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کو بھی اس کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ پیر کو سندھ اسمبلی میں پیش آنے والے واقعات کے پیش نظر سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد

اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ڈپٹی اسپیکر کے رویہ پر غور کیا گیا ۔ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی نے اس بات کی تصدیق کی کہ اپوزیشن کی تین سیاسی جماعتوں نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف ہر حال میں تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چاہے یہ فیصلہ رد ہی کیوں نہ ہو جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اس معاملے میں ہمارا ساتھ نہیں دے رہی ہے ۔ ایم کیو ایم کے پیپلز پارٹی کے ساتھ کیا معاملات ہیں ، وہ بہتر جانتے ہیں لیکن ہمیں ایم کیو ایم کے رویہ پر افسوس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کا رویہ شروع سے ہی جانبدارانہ ہے ۔ انہوں نے پیر کو بھی جانبدارنہ اور متعصبانہ رویہ اختیار کیا اور اپوزیشن کا ایجنڈا نہیں لانے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن جماعتوں کا منگل کو اجلاس طلب کیا ہے ، جس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ تحریک عدم اعتماد کب لائیں ۔ مسلم لیگ (فنکشنل) کے رکن سعید خان نظامانی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دوستوں سے مشاورت ہو رہی ہے ۔

ہم انہیں بھی راضی کریں گے کہ وہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کریں ۔ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا ایک جیالی کی طرح ایوان کو چلاتی ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن سید امیر حیدر شاہ نے کہا کہ ہمیں ڈپٹی اسپیکر کے رویہ سے شکایات ہیں ۔ وہ اپوزیشن کو بات نہیں کرنے دیتی ہیں ۔ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ان سے کسی نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے رابطہ نہیں کیا ہے ۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…