پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

بلاول بھٹو زرداری کا 15دسمبر کو ملتان میں جلسہ، جنوبی پنجاب میں سیاسی تبدیلیوں کا آغاز ہوگا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ غازی خان(این این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 15دسمبر کو ملتان میں جلسہ، جنوبی پنجاب میں سیاسی تبدیلیوں کا آغاز ہوگا، اس جلسہ عا م سے پیپلز پارٹی اپنی عوامی مقبولیت ثابت کر کے ان لوگوں کو شرمندی کرے گی جو پیپلز پارٹی کے خاتمے کا جھوٹا پروپیگنڈہ کرتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی

مضبوط تنظیم سازی 2018 کے الیکشن میں پارٹی کی کامیابی کا سبب بنے گی۔ جھوٹ کی سیاسی کا سونامی بدنامی میں بدل رہا ہے تحریک انصاف عوامی مقبولیت کھو رہی ہے پیپلز پارٹی چھوڑنے والے پچھتا رہے ہیں جبکہ اہم سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل ہونے جا رہی ہیں، پیپلز لائرز فورم ، پیپلز لیبر بیورو ، پیپلز یوتھ و دیگر پارٹی ونگ کی تنظیم سازی ضلعی صدور کے ساتھ مشاورت سے مکمل ہوگی ، پیپلز پارٹی کا پچاسواں گولڈن جوبلی یوم تاسیس پر5 دسمبر کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جیالے اکٹھے ہوں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے ان خیالات کا اظہار مقامی میرج ہال میں منعقدہ پیپلز پارٹی کے اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر نوابزادہ افتخار احمد ، ضلعی صدر سردار عرفان اللہ خان کھوسہ، محمو اختر، غلام عباس گورچانی، علی مرا دخان کھتران، شبلی شب خیز غوری، سابق ضلعی صدر میر شہریار خان تالپور، مسز ثقلین نواب، مسز صباء قاضی، فضل رب لُنڈ، طارق برمانی دیگر کا اظہار خیال۔ پیپلز یوتھ جنوبی پنجاب کے صدر عارف شاہ ، پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کے صدر ملک محمد بشیر، پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کے صدر محمد غیاث الحق ، پی وائی او جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات میاں نور الٰہی نے بھی خطاب کیا جبکہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والی مسز ثقلین نواب نے بھی اظہار خیال کیا۔ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین جنوبی پنجاب کی صدر مسز شازیہ عابد

ایڈووکیٹ، ضلعی صدر پی پی سردار عرفان اللہ خان کھوسہ ، ضلع جنرل سیکرٹری علی مراد خان کھتران، اعزاز خان بزدار بھی خطاب کرنے والوں میں شامل تھے۔ اجلا س میں پاکستان پیپلز پارٹی کے خالد مصطفی کھوسہ، فہد نصیر، فضل رب لُنڈ، محمد علی ، سابق ضلعی صدور میر شہریار خان تالپور، شبلی شب خیز غوری، عبدالقادر چوہان، تحصیل صدر تونسہ خواجہ عاقب، نواب وسیم، سید عمران، ثقلین کھوسہ، سردار ناصر خان لُنڈ، تحصیل صدر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشد کلیانی، تحصیل صدر کوٹ چھٹہ ڈاکٹر مرتضیٰ، زیب کھوسہ، نذیر احمد بزدار، قاضی عدنان، نجیب اللہ لُنڈ، فرید بیگ، سٹی صدر بابا طاہر شاہ، خاور عندلیب، غلام سرور دلشاد، ملک فیروز اقبال، نعمان قادر، شرجیل واجد، حاجی خلیل، محمد غیاث الحق ، فیاض حسین بھٹہ، سید وزیر احمد ، محمد عرفان گورمانی، محمد صفدر، رجب خان کھوسہ، ریاض حسین، فہیم عباس، سیف اللہ بلوچ، محمد جلال، غلام اکبر، ابراہیم خالد، یٰسین خان گورمانی، سید اسد اللہ، رستم علی، ملک نعیم ، عبدالرحمن، منصور خان، غلام اکبر رند، صوفی منظور، حاجی کریم بخش، ملک نعیم عباس، عمران بھٹہ، ملک بشیر، صادق حسین سہرانی، عزیز احمد، مون خان، حسنین خان، مسز غلام رسول، مسز عامر، رقیہ بی بی، ریما کوثر و خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…