پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

نواز شریف کی شہباز شریف سے ون آن ون طویل ملاقات ،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لاہور( این این آئی )سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے دوسرے روز بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جس میں حلقہ بندیو ں کے حوالے سے آئینی ترامیم، نیب کیسز ، حدیبیہ پیپر ملز کیس ، عوامی رابطہ مہم اور پارٹی امور بارے تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا ،

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر ہم امور پر بات چیت کی گئی ۔ مشاورت میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،وفاقی وزیرر یلویز خواجہ سعد رفیق،سینیٹر پرویز رشید سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی جانب سے نواز شریف کو حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترامیم اور اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں بارے آگاہ کیا گیا ۔ جبکہ اجلاس میں حدیبیہ پیپر ملز ، نیب کیسز سمیت دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس کے ساتھ اجلاس میں عوامی رابطہ مہم بارے بھی غور و خوض کیا گیا ۔سینئر رہنماؤں نے نواز شریف کو اپنی تجاویز بھی دیں ۔ بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی جاتی امراء رائیونڈ پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی قائد محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی اور ملکی صورتحال سمیت نیب کیسز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ذرائع کے مطابق نوازشریف اور شہبازشریف کی طویل ملاقات میں مستقبل کی حکمت عملی اور آئندہ انتخابات سمیت اہم امور پر بڑے فیصلے کرلئے گئے جن کا اعلان آئندہ آنے والے چند دنوں میں متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…