جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا، میں پوچھتا ہوں مجھے کیوں پکڑا؟ ڈاکٹر عاصم

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

کراچی(آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا میں پوچھتا ہوں مجھے کیوں پکڑا؟، نواز شریف کے ساتھ قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے،پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے سب کو دعوت عام دیتا ہوں۔

ہفتہ کو کراچی کی احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، کسی کا نام لینا نہیں چاہتا، بہت سارے رہنما ئو ں سے بات چیت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے، نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا میں پوچھتا ہوں مجھے کیوں پکڑا؟۔

انہوں نے کہا کراچی والوں کو بدظن اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں، جو پارٹیاں کراچی اور صوبے کی سیاست کررہی ہیں انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ڈاکٹر عاصم نے مزید کہا کہ جن لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستان ٹوٹ جائیگا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، ہم نے پاکستان بنایا تھا، ملک ایک ہے اور ایک ہی رہے گا، پیپلزپارٹی میں شمولیت کے لیے سب کو دعوت عام دیتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…