ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

پرویز مشرف چلا ہوا کارتوس ہے ٗ کوئی تبصرہ نہیں کر نا چاہتی ٗمریم اور نگزیب

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی) وزیرمملکت برائے اطلاعات،نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پرویز مشرف چلا ہوا کارتوس ہے ٗ کوئی تبصرہ نہیں کر ناچاہتی ٗ مسلم لیگ (ن) کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ٗانصاف کیلئے عوام کی عدالت میں جائینگے ۔ ایک انٹرویو میں وزیرمملکت برائے اطلاعات، نشریات وقومی ورثہ

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم انصاف کیلئے عوام کی عدالت میں جائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کی سماعت کے دوران حدیبیہ کیس کی بات ہوتی رہی ہے، 8، 9 اور 10 جنوری کے اخبارات پڑھیں تو ان میں معزز جج کے یہ ریمارکس موجود ہیں جس میں انہوں نے ایک وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ حدیبیہ پیپرز کے حوالے سے اپیل کریںلہذا ان کا خود یہ کیس سننا نامناسب ہے ٗان ہی جج صاحب نے پانامہ کیس کا فیصلہ بھی دیا اور جس قسم کے ریمارکس شریف فیملی کے بارے میں دیئے وہ سب کے علم میں ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ حدیبیہ تیرہ ججوں اور تین عدالتوں سے خارج ہوا کیس ہے اور ایک سیاسی انتقام نظر آرہا۔ آمریت کے سیاہ دور میں یہ کیسز سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے شروع ہوئے تھے۔اس دور میں بھی ان کیسز سے کچھ نہیں مل سکا اب بھی کچھ نہیں ملے گا۔ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ محمد نواز شریف کے ساتھ عوام کی طاقت ہے ٗآئندہ سال الیکشن کا سال ہے ٗہم عوام کے پاس جائیں گے ٗہمارا ووٹر پوری طرح چارجڈ ہے۔

موضوعات:



کالم



آل مجاہد کالونی


یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…