منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

ایک بارپھرملک میں مارشل لاء کا نفاذ، پاکستان توڑنے کا نعرہ کون لگانے والا ہے؟جاوید ہاشمی کے دھماکہ خیز انکشافات 

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ایک بار پھرملک میں مارشل لاء لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، سیاستدان اب پھر ان کے آلہ کار بنیں گے۔مردم شماری کا تنازع کھڑا کرکے ملک کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ٗنوازشریف کیخلاف فیصلہ دینے والے پانچ ججوں میں سے 4نے مشرف دور میں حلف اٹھایا ہوا ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاکستان میں آج جو باتیں ہو رہی ہیں،

وہ پاکستان کے وجود کے لیئے انتہائی خطرناک ہیں، میں اکیلا اتنے بڑے خطرات کو روک نہیں سکتا، میں نے کئی دفعہ سیاست کے رخ بدلے،اسمبلیوں میں جا کر استعفی دے کر کئی دفعہ حالات کے رخ بدلے،انہوں نے کہا کہ سیاست میری روح ہے، میرا اہم ترین ہتھیارسیاست ہے،ریٹائرڈ جنرل طارق خان نے ٹی وی پر اعتراف کیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ مل کر آئین کا کھلواڑ کرنا چاہتے تھے،جو میں کہتا تھا آج وہ جنرل (ر)طارق کہہ رہے ہیں، آج ٹیکنوکریٹ حکومت بنانے کی باتیں کھل کر کی جارہی ہیں۔ جب بھی آئین کا کھلواڑ کیا تو عدالت عظمی نے زیادہ تباہی مچائی۔جن ججوں نے پلاٹ لینے کیلئے جھوٹے حلف اٹھائے ہوئے ہیں،ان کے فیصلوں نے آج پوری دنیا میں پاکستان کو مذاق بناکررکھ دیا ہے۔یہ وہی سپریم کورٹ ہے جس کے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے میری ضمانت کی درخواست پانچ سال نہیں سنی جب سنی تو مسترد کر دی ، پھر ایک فیصلہ آیا جس میں مجھ سے معافی مانگی گئی اور مجھے ضمانت دی گئی،انہوں نے کہا کہ جو اس ملک پر عدلیہ کے ذریعے گزرتی رہی، اس ملک کے آئین کا چہرہ بگاڑ کر رکھ دیا گیا، آج وہی فارمولا جو میں کہتا تھا وہی جنرل (ر)طارق ٹی وی پر بیٹھ کرکہہ رہے ہیں۔جج حضرات عدالت کو بے حیثیت کر دیتے ہیں۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کا فیصلہ بھی غلط تھا تاہم انہیں توہین عدالت میں سزادی گئی،انہوں نے کہا کہ جوڈیشل مارشل لاء کا سلسلہ جاری ہے،

اورایسے فیصلے سنائے جارہے ہیں جس سے آئین اورملک کا حلیہ بگاڑا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور فوج کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی،سیاستدان اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ بے شک ہمارے سیاستدانوں نے بے پناہ غلطیاں کی لیکن مارشل لاء غیر تحریری آئین ہے، سپریم کورٹ کے پاس جب بھی آئین کے فیصلے کرنے کا اختیار آیا، انہوں نے تباہی مچا دی،نوازشریف کیخلاف پانچ ججوں نے فیصلہ دیا جن میں سے 4 نے پرویز مشرف کے ہوتے ہوئے کا حلف اٹھایا ہواہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف یا ان کے بچوں نے پیسے کمائے تو ٹھیک نہیں کیا،میں نے اپنے باپ کی جائیداد بیچی، میرا سب کچھ قوم کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء لگ نہیں سکے گا لیکن مارشل لاء کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں، ملک کے سیاستدان دوبارہ اسی طرح آلہ کار بنیں گے، انہوں نے کہا کہ نئی مردم شماری میں پنجاب کی سات سیٹیں کم کی جا رہی ہیں، پنجاب کا 10 واں حصہ وسائل کا کم ہو جائے گا۔ پنجاب والوں کو اس پر بولنا چاہیے تھا،

اگرپرانی مردم شماری پر الیکشن ہوئے تو اس کا مطلب ہو گا آپ بلوچستان، خیبرپختونخواہ اورسندھ کو علیحدہ کرنے کا کہہ رہے ہیں، آج قوم کو ایک بار پھر بتارہاہوں کہ پاکستان کو توڑنے کا پہلا قدم اٹھالیا گیا ہے،پاکستان کھپے کا نعرا لگانے والے آصف زردرای اپنے مفاد کیلئے پاکستان نہ کھپے کا نعرہ لگاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک چھوڑ کر نا جائیں، عوام کے ساتھ کھڑے ہوں، ملک کو ایسا لیڈر چاہیے جو سر کٹوا سکے، ہم فوج کے لیئے جان دے دیں گے، فوج کیلئے ہم مرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصل بات سینٹ کا الیکشن آنا ہے،

زیادہ سیٹیں ن لیگ کو ملنی ہیں،جتنی بڑی پنجاب میں اکثریت ہے، اتنے زیادہ لوگ سینٹ میں آ جائیں گے، سینٹ اکثریت نا وہ قوتیں اور نا ہی زرداری اور عمران خان دیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں ہے، 6 مہینے سپریم کورٹ نے قوم کے ضائع کیئے، نیب میں کیس بھیجنے کے اختیارات بھی سپریم کورٹ کے پاس نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مرضی کے سیاستدان پیدا کیے جاتے ہیں، میں سب کو سیاستدان نہیں کہہ رہا لیکن میں سیاسی جماعتوں کا وکیل ہوں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جنگ جیسے لڑی ،

میں نے نواز شریف کا کبھی مشکل میں ساتھ نہیں چھوڑا، مریم نوازنے کہا جاوید ہاشمی ہمارے بزرگ ہیں، جب آنا چاہیں آجائیں، جب بھی مشکل میں پارٹی آئی میں نے سنبھالا، مجھے کچھ ملے نہ ملے، نواز شریف جدو جہد کریں میں ساتھ دوں گا۔انہوں نے کہا کہ ایوب خان کے فیصلوں سے مشرقی پاکستان علیحدہ ہوا،مارشل لاء ملک کے وجود کو توڑ دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی اب شاید نہیں بچ پائیں گے،عمران خان کو کہا تھا کہ تمہیں 12 سال وہ بنی گالا بٹھا دیں گے اور ضرورت کی چیزیں دے دیں گے اور کہیں گے مزے کروجیسا انہوں نے ائیرمارشل ریٹائرڈاصغرخان کیساتھ کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران پاکستان کے آئین کو گیند سمجھتا ہے ادھر چھکا ادھر چھکا لگایا، عمران خان کی ذاتی بات نہیں کروں گا، لیکن انہوں نے کہا کہ تو سب بتا دوں گا،عمران خان کو آئین نہیں آتا، دو چارشقیں ہی بتادیں،میں سیاست چھوڑ دوں گا ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…