اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

عدلیہ اور فوج پر حملے،عمران خان کے صبر کا پیمانہ لبریز،انتہائی اقدام کا اعلان کردیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ خاندان کو بچانے کیلئے عدلیہ اور فوج پر حملے کیے جارہے ہیں ٗ ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو ایک بار پھر سڑکوں پر نکلیں گے ٗنوازشریف اور زرداری کو دیکھیں ٗاقتدار میں آنے سے پہلے کیا تھے ٗاب کیا ہیں؟اقتدار میں آئے تو صرف قوم کا سوچنے والوں کو اپنی کابینہ میں وزیر بنائیں گے ٗ پاکستان کو کسی کے سامنے نہیں

جھکنے دیں گے اور نہ ہی کسی کے سامنے ہاتھ پھیلائیں گے۔ اٹک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کچھ لوگ ذاتی مفادات کیلئے سیاست میں آکر کارخانے اور دولت بناتے جبکہ کچھ لوگ سیاست میں انسانیت کی خدمت کے لیے آتے ہیں ایسے لوگوں کو اللہ عزت سے نوازتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام بھی انہیں یاد رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے پاکستان کے لیے کبھی نہیں کھیلا بلکہ وہ اپنے لیے بیٹنگ کرتے ہیں، نوازشریف اور زرداری کو دیکھیں کہ اقتدار میں آنے سے پہلے کیا تھے اوراب کیا ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے اس لیے صرف قوم کا سوچنے والوں کو اپنی کابینہ میں وزیر بنائیں گے اور صرف وہی لوگ آئیں گے جوعوام کی خدمت کریں گے جب کہ ہم 10 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالنے کے لیے پالیسی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کے آگے نہیں جھکنا اور نہ ہی قرضے مانگنے ہیں کیوں کہ جو قرضہ دیتا ہے وہ آپ کی آزادی لے لیتا ہے جب کہ ایران نے گیس پائپ لائن بنائی اگر ہم لے لیتے تو ایل این جی سے سستی پڑتی لیکن ہمیں قرضے دینے والوں نے ایران سے گیس لینے کی اجازت نہ دی۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ کرپٹ خاندان کو بچانے کیلئے فوج اور عدلیہ پر حملے کیے جارہے ہیں حالانکہ عدلیہ کا قصور صرف اتنا تھا کہ

پہلی بار شریف مافیا کے خلاف کھڑی ہوکر میرٹ پر فیصلہ دیا جبکہ پاکستانی فوج نے جو بندے جے آئی ٹی میں بھیجے انہوں نے شریف خاندان کی مدد نہیں کی جیسے ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کرتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر نیب کو کمزور کرنے کے لیے قانون بنایا گیا اور اپنی چوری بچانے کے لیے ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم سب سڑکوں پر ہوں گے۔عمران خان نے کہا کہ دنیا میں 2 قسم کی سیاست ہوتی ہیں اور کچھ لوگ ذاتی مفاد کیلئے سیاست میں آتے ہیں جن سے قوم نفرت کرتی ہے ٗ کچھ لوگ عوامی مفاد کیلئے آتے ہیں جنہیں ہمیشہ عوام یاد رکھتی ہے ٗ

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جس بھی سیاستدان نے کچھ اچھا کیا تو لوگوں نے اسے ہمیشہ یاد رکھا۔عمران خان نے کہا کہ جب وہ اقتدار میں آئیں گے تو اپنی خارجہ پالیسی بنائیں گے اور کسی کی پروا نہیں کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ ہماری جماعت میں صرف وہی لوگ آئیں گے جو عوام کی خدمت کریں گے ۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو کسی کے سامنے نہیں جھکنے دیں گے اور نہ ہی کسی کے سامنے ہاتھ پھیلائیں گے۔عمران خان نے آصف علی زر داری پر تنقید کرتے ہوئے آصف زرداری بمبینو سینما میں ٹکٹ بلیک کرتے تھے،

زرداری کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟ نوجوانو! زرداری کے پاس آپ کا پیسہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ تبدیلی آ نہیں رہی، آ گئی ہے ٗ اب لوگوں کو کرپشن اور غربت میں تعلق سمجھ آ گیا ہے ٗ عوام احتساب نہیں کرتے، ووٹ ڈالتے ہیں، ملک میں احتساب جج کرتے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان میں عوام باشعور ہوں گے، عوام اپنا پیسہ چوری نہیں ہونے دیں گے۔عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ملی تو نوجوانوں کو اچھی تعلیم اور روزگار دیں گے، ملک میں گورننس سسٹم کو بہتر کریں گے، اداروں کو بہتر کریں گے تو سرمایہ کاری آئے گی، بیرون ملک پاکستانیوں کے پاس بے شمار پیسہ ہے، سی پیک سے فائدہ گورننس کو ٹھیک کر کے اٹھایا جا سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…