بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشریف کو شدید دھچکا،30سال پرانی رفاقت ختم ،(ن) لیگ کے اہم رہنما ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)نوشہرہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کاصفایا ہوگیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع نوشہرہ کے سینئر نائب صدراور تحصیل پبی کے سابق نائب ناظم محبوب علی خان، ضلعی رہنماارشاد قریشی اور نبی امین نے مسلم لیگ ن سے تیس سالہ رفاقت ختم کرکے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ضلع ناظم لیاقت خان خٹک اور صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کا کا خیل

نے مسلم لیگ کے کارکنوں اور رہنماؤں کا تحریک انصاف میں شمولیت پر ان کا خیرمقد م کرتے ہوئے اسے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور صوبائی حکومت کی چار سالہ خدمات اور عوام دوست پالیسیوں پر عوام کے غیر متذلزل اعتما د کا مظہر قرار دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محبوب علی خان کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پی کے چودہ سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی و مرکزی کونسل کے نبی آمین، سوشل میڈیا کوآرڈینٹر پی ایم ایل این نصرت علی،ارشاد قریشی، محمد عمیر قریشی، شاہ خالد، عبدالصمد چوہدری ماجد قدیر جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این خویشگی بالا نوید علی، بہادر علی، نائب ناظم ویلج کونسل نمبر ون خویشگی بالا نو رالالخمین، سید المومنین، مہر الامین، بابر سجاد ، رحیم، عاطف، انیس محمد، رئیس محمد، خان آیاز، مدرار اللہ، محمد عمران، اسامہ، عبداللہ، تارو جبہ کے جنرل کونسلر فیاض خان، خوشمقام کے نائب ناظم حاجی نیاز علی خان ، بختئی کے مسلم لیگی رہنما ملک شجاع، حشمت خان ،این اے پانچ کے صدر فضل حق،نثار جنرل سیکریٹری، اختر گل سےئنر نائب صدر نوشہرہ، حاجی اسحا ق صدر بالو، بخت روان ڈویڑنل یوتھ ونگ پشاور

جنرل سیکریٹری،صدر تاروجبہ محمد ظاہر، صدر خوش مقام بہار علی، تحصیل جنرل سیکرٹری اختر اعوان،سینئر نائب صدر تاروملنگ خان، صدر کٹارے آصف خان، صدر یوتھ ونگ محمد فواد، صدر ناصر کلے محمد غنی، جنرل سیکرٹری عمر حیات، حاجی خلیل الرحمن کاکا ،حاجی شمس الرحمن کاکا ، فیروز شاہ، حاجی فضل رازق،عبد المالک، عبدالخالق، سیف الملوک، فضل مالک،انور بیگ ، اخلاص الدین ، حامد علی، حاجی بہرام خان،

باسط شاہ، ملک آفتاب خان،باز محمد ، نوشاد خان ، مسکین خان، انور حبیب، احمد علی، عادل، وقاص، سعید الرحمن، حاجی مصنف شاہ، حاجی محمد شاہ، حاجی موسیٰ خان اور حاجی صنم خان نے پاکستان مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا وزیراعلیٰ نے تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائیں اس موقع پر صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کا کا خیل،ضلع

ناظم لیاقت خان خٹک ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ پی اینڈ ڈی میاں خلیق الرحمن خٹک ، ڈسٹرک نائب ناظم اشفاق احمد ، سینئر نائب صدر سلیم مجاہد ،تحریک انصاف کے نائب صدر نہار خان ، تحصیل ناظم احد خٹک نے بھی خطاب کیا سلیم مجاہد اور محبوب علی نے کہا کہ گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا کے رویے اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کا نوشہرہ میں صفایا ہوگیا

انہو ں نے کہا کہ ہم نے عوامی خدمت کے لئے سیاست کے میدان میں قدم رکھا مگر تیس سال مسلم لیگ ن میں گزارنے کے بعد ہمیں احساس ہو گیا کہ ن لیگ مفاد پرست افراد کا ٹولہ ہے جن کا مقصد عوامی خدمت نہیں بلکہ اپنی تجوریاں بھرنا ہے۔ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں جس تبدیلی کا وعدہ کیا عمران خان اور پرویز خٹک نے عملی جامہ پہنا کر دکھایا۔ آج تمام اداروں میں تبدیلی واضح نظر آرہی ہے۔ ان عملی اقدامات کی وجہ

سے میں اور مسلم لیگ ن کی پوری کابینہ جس میں ضلع نوشہرہ کے ہر گاؤں اور قصبے کے نمائندے شامل ہیں اس نتیجے پر پہنچے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک و قوم کی خدمت اور اصل تبدیلی کی علمبردار پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت وقت کا تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ساتھی مسلم لیگ ن میں میرے ساتھ تھے آج کھلم کھلا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں۔وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک نے

کہاکہ حکومت کے آخری سال میں عموماً لوگ برسر اقتدار پارٹی سے علیحدہ ہوتے ہیں مگر اس کے برعکس تحریک انصاف میں شمولیت کا رجحان تیز تر ہوتا جار ہاہے کیونکہ تحریک انصاف نے روایتی سیاست کی بجائے صحیح معنوں میں تبدیلی کے منشور پر عمل کیاہے۔۔وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہاکہ تحریک انصاف کی نظام کی تبدیلی کیلئے جدوجہد کی وجہ سے عوام جوق درجوق پی ٹی آئی شامل ہورہے ہیں۔انہوں نے

کہاکہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے ملکی سطح پر بھی نظام کی تبدیلی وقت کی اشد ضرورت بن چکی ہے جس کے لئے مخلص قیادت کی ضرورت ہے جو اداروں کو اصلی مینڈیٹ کے مطابق فعال بنا سکے اور غریب عوام کو سیاسی آمروں اور بادشاہوں کی غلامی سے نجات دلا کر خدمات کی فراہمی کا خود کار نظام وضع کر سکے۔ عمران خان واحد سیاسی لیڈر ہیں جن کا اپنا دامن صاف ہے اور قوم کو لیڈ کرنے کی

بھر پور صلاحیتوں کا مالک ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ عمران خان اپنی زندگی میں خوش تھے اْنہیں قدرت نے عزت ، شہرت ، دولت ہر چیز سے نوازا تھا۔وہ سیاست کے میدان میں نظام کی تبدیلی کا خواب لے کر اْترے کیونکہ اْن کا دل غریب کے درد سے معمور ہے۔ وہ پاکستان کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مفاد پرست حکمرانوں سے مایوس عوام نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کیا جو قوم کے

خوشحال مستقبل کی نوید ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانی اپنا سرمایہ پاکستان میں لانے کیلئے تیار ہیں مگر اْنہیں اس ملک کے نظام اور حکمرانوں پر اعتماد نہیں ہے جس ملک کا وزیراعظم نااہل اور صدر زرداری رہا ہو اس پر اعتماد کیوں کر ممکن ہے۔پاکستان پر دْنیا کے اعتما د کو بحال کرنے کیلئے کرپٹ عناصر کا صفایا وقت کی ضرورت ہے۔لوٹ مار اور پاکستان مزید ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…