منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

پنجاب ہاؤس میں بڑا سیاسی دھماکہ، نوازشریف نے چوہدری نثار کو آئینہ دکھا دیا سابق وزیر داخلہ نے جواباً کیا کیا،ماحول کشیدہ

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان دوریاں برقرار ہیں اور جمعرات کو جب چوہدری نثار نواز شریف سے ملاقات کے لیے پنجاب ہاؤس پہنچے تو ان کی نوازشریف سے ون آن ون ملاقات نہ ہو سکی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے چوہدری نثار کے پارٹی میں ذاتی مفاد کے حوالے سے بیان پر سخت اظہار ناپسندیدگی کیا ہے اسی وجہ سے نواز شریف کا

سابق وزیرِداخلہ چوہدری نثار سے سرد رویہ نظر آیا اور چوہدری نثار کی خواہش کے باوجود نواز شریف اکیلے ملاقات سے کتراتے رہے ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے چوہدری نثار سے دیگر رہنماؤ ں کے ساتھ ہی ملاقات کی نواز شریف نے رہنماؤ ں سے گفتگو میں چوہدری نثار کو بین السطور پیغام بھی دیا اور ایک موقع پر کہا کہ ہم اصولوں پر کھڑے ہیں دیکھتے ہیں کون ساتھ کھڑا رہتا ہے پارٹی پر مشکل وقت ہے ایسے میں سب کا اتحاد ناگزیر ہے سابق وزیر اعظم کی گفتگو کے دوران زیادہ تر خاموش رہے اور نثار کلثوم نواز کی صحت بارے دریافت کر کے چلے گئے۔دریں اثنا سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ ہم نے تصادم کی راہ نہیں اپنائی ہمارے ساتھ تصادم کیا گیا تاہم مائنس فارمولے کے حوالے سے کوئی ڈکٹیشن نہیں لی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب ہاؤس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں نیب ریفرنس کے حوالے سے قانونی پہلوؤں پر غور کیا گیا ٗ اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال اور چوہدری جعفراقبال سمیت دیگر پارٹی رہنما موجود تھے۔اجلاس میں نوازشریف نے وزراء کو کسی بھی طور پر جذباتی ردعمل نہ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ  اصولی فیصلے کرنے کا وقت ہے،

اصولوں پر کھڑے رہیں تو پھر دیکھیں ہمیں کون ہٹاتا ہے ٗ ہم نے تصادم کی راہ نہیں اپنائی لیکن ہمارے ساتھ تصادم کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی فیصلوں کا اطلاق مجھ سمیت سب پر ہو گا،مائنس فارمولے کے حوالے سے کوئی ڈکٹیشن نہیں لی جائے گی۔اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔ ان کے استقبال کیلئے خواجہ سعد رفیق، مشاہداللہ خان ، پرویز رشید ، آصف کرمانی، چوہدری تنویر، راجہ ظفر الحق، محسن رانجھا، امیر مقام اور دیگر مسلم لیگی رہنما ایئرپورٹ پر موجود تھے۔واضح رہے کہ جمعہ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرکے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوگی ٗ عدالت نے گزشتہ دو سماعتوں میں عدم پیشی پر نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…