ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

محاذ آرائی کرنا ہے تو ۔۔! امریکی دھمکیوں کے جواب میں جنرل قمر باجوہ نے امریکی وزیرخارجہ کو کیا کہا؟امریکی نشریاتی ادارے کے انکشافات

datetime 31  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی وزیر خا رجہ 4 گھنٹے کے دورے پر پاکستان آئے تو انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے علیحدہ میں ملاقات بھی کی۔امریکی میڈیا کے مطابق ریکس ٹلرسن سے بات چیت کا محور علاقائی سطح پر انسداد دہشت گردی کی کوششیں اور افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن بات

چیت کو بڑھاوا دینا تھا۔پاکستان نے واضح کیا کہ افغان جنگ ختم کرنے کا راستہ مفاہمت ہی سے ممکن ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ نے یہ پیغام دیا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں پاکستان ناکام رہا تو امریکہ دوسری راہ اپنا کر یہ کام انجام دیگا۔وائس آف امریکہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے نہ صرف سویلین اور فوجی قیادت سے مشترکا بلکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات بھی کی تھی۔فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے حوالے سے وائس آف امریکہ نے کہا کہ ریکس ٹلرسن سے آرمی چیف کی بات چیت کھلی اور بیباک تھی جس میں آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دباؤ یا محاذ آرائی سے نہیں بلکہ تعاون ہی سے پیشرفت ہوگی۔ فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنا کام انجام دیدیا ہے اور اپنے مفادات کو اولین ترجیح دیتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی ایسا طریقہ کار اپنائیں جس سے امن کی جانب پیشرفت اور افغانستان میں مفاہمت ممکن ہو۔

امریکی میڈیا کے مطابق طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اوباما کی طرح ٹرمپ انتظامیہ بھی فوجی طاقت پر انحصار کیے ہوئے ہے، یہ جان کربھی کہ 16 برس میں یہ پالیسی ناکام رہی ہے۔ایک پاکستانی اہلکار کے حوالے سے کہا گیا کہ نتائج حاصل کرنے کیلئے امریکہ کو اپنی اسٹریٹیجی پر نظرثانی کرنی چاہیے ٗپاکستان کے نزدیک کابل اور واشنگٹن کو چاہیے کہ وہ طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کریں اور بات چیت کے مخالفوں کے خلاف فوجی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ یہ بھی واضح کیا گیا کہ طالبان سے بڑھتے ہوئے تعلقات کے سبب اب روس، چین اور ایران کی پوزیشن پاکستان سے بھی بہتر ہوچکی ہے۔ خیال رہے کہ امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن 24 اکتوبر کو مختصر دورے پر پاکستان آئے تھے جہاں انہوں نے سول و عسکری قیادت سے ایک ساتھ ملاقات کی جس کے بعد وہ بھارت روانہ ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…