جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

نوازشریف کو شدید دھچکا ،(ن) لیگ کے اہم رہنما ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

datetime 29  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) حلقہ این اے 124سے مسلم لیگ (ن) کی اہم شخصیت ملک غلام محمد نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔اس سلسلہ میں غازی آباد میں تقریب کا انعقاد کیا جہاں تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر جمشید اقبال چیمہ کی موجودگی میں اعلان کیا گیا۔اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جبکہ کارکن ڈھول کی تھا پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے ۔

جمشید اقبال چیمہ نے ملک غلام محمد کو ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ دیرینہ وابستگی رکھنے والے بھی حکمران جماعت کی پالیسیوں اور رویے کے باعث ان سے نالاں ہیں ۔ (ن) لیگ جن رہنماؤں اور کارکنوں کی محنت اور قربانیوں سے اقتدارمیں آتی رہی انہی کو نظر انداز کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اور پنجاب میں ترقی کے دعوے جھوٹے ہیں ،لاہور میں بھی صرف ان مقامات کو ترقی دی گئی جہاں حکمرانوں کے اپنے گھر اور دفاتر ہیں ۔لاہور جیسے شہر میں عوام کو پینے کاصاف پانی میسر نہیں جبکہ صحت کی سہولیات بھی عوام کے سامنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد سے حکمرانوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے ۔ حکمرانوں اور ان کے حواریوں کا کاروبار تو جمع کی بجائے ضرب سے ترقی کر رہا ہے جبکہ عوام اور ملک کی ترقی مائنس میں جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان عوام کی زندگیوں میں آسودگی لانے اور ملک کو مہذب ممالک کی فہرست میں شامل کرانے کے لئے سماجی اور معاشی انصاف کے حصول کی جنگ لڑ رہے ہیں اسی وجہ سے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی والوں کی بے چینی بڑھ رہی ہے۔ملک غلام محمد نے کہا کہ کسی عہدے کے لالچ میں پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوئے بلکہ عوام کو انکے حقوق کا شعور دینے کی جدوجہد میں عمران خان کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…