منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

امریکہ کی تمام کوششیں ناکام،سول حکومت اور پاک فوج کااتفاق رائے سے اہم اقدام،برسوں پرانی روایت ختم کردی گئی

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد ( آئی این پی ) طویل عرصے بعد امریکی اور پاکستانی حکام کے درمیان کوئی ون ٹو ون ملاقات نہ ہوئی ، امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن اور پاکستانی سیاسی و عسکری حکام کے درمیان مشترکہ ملاقات ہوئی جس میں سول و عسکری قیادت نے یکساں موقف اپنایا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے حکام کے درمیان طویل عرصے سے عسکری اور سیاسی قیادت سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کی روایت چلی آرہی تھی

تاہم گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے دورہ پاکستان کے موقع پر یہ روایت ٹوٹ گئی اور طویل عرصہ بعد امریکی حکام وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر حکام سے ون ٹو ون ملاقات نہ کرسکے بلکہ پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت اور امریکی وفد کے درمیان ایک ہی مشترکہ ملاقات ہوئی اور اس میں پاکستانی عسکری و سیاسی قیادت نے مشترکہ موقف اپنایا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ کے دورہ کے موقع پر مشترکہ ملاقات ہو گی اور ایسا ہی ہوا ۔ اس دوران سب نے ایک ہی میز پر بیٹھ کر اپنا اپنا موقف بیان کیا ۔ جبکہ ملاقات کے بعد امریکی اور پاکستانی وزیر خارجہ کے درمیان کوئی مشترکہ پریس کانفرنس بھی نہ کی ۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…