بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشریف کی سعودی عرب سے واپسی،دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم محمد نوازشریف (آج)بدھ کے روز وطن واپس پہنچیں گے اور (کل)جمعرات کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف بدھ کے روز وطن واپس آئیں گے اور جمعرات کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ٗنوازشریف وطن واپسی پر پارٹی رہنماؤں اور قانونی ٹیم سے مشاورت بھی کریں گے

۔واضح رہے کہ نوازشریف گزشتہ روز لندن سے سعودی عرب پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال ٗ(ن )لیگی رہنماؤں اور اہلخانہ نے کیا ،نوازشریف ایئرپورٹ سے اپنے بیٹے حسن نواز کی رہائش گاہ گئے تھے ۔عمرہ کی ادائیگی کے بعد اب وہ (آج)بدھ کے روز وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گے ۔دوسری جانب وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے تصدیق کی کہ محمد نوازشریف 26 اکتوبر سے قبل واپس پاکستان آجائیں گے اور اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔مشاہد اللہ خان سے جب سوال کیا گیا کہ کیا سابق وزیر اعظم سعودی شاہی خاندان سے اپنی حمایت حاصل کرنے کیلئے جدہ روانہ ہوئے ہیں؟ جس پر وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ یقیناًریاض میں نواز شریف کے دوست موجود ہیں تاہم اس وقت ان کے دورہ سعودی عرب کا مقصد اپنی والدہ کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی ہے جن کی وہ بے حد پرواہ کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بیرونی طاقتوں نے مقامی سہولت کا استعمال کرتے ہوئے نواز شریف کو پاناما پیپرز کیس میں نااہل کروایا جبکہ نواز شریف کا پاناما پیپرز کیس میں نام شامل نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ بیرون ملک طاقتیں یہ جانتیں تھیں کہ نواز شریف کو سیاسی محاذ پر شکست نہیں دی جاسکتی لہٰذا انہوں نے پاناما کا ڈرامہ تیار کیا۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ 1999 میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے پاداش میں نواز شریف کو سزا دی گئی جبکہ ان کے حالیہ دورِ حکومت میں انہیں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی پاداش میں سزا دی گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…