بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اچانک جہاز تبدیل، نواز شریف لندن سے پاکستان آنے کی بجائے کون سے ملک جا پہنچے

datetime 23  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن،اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نیب کیسز کا سامنا کرنے کے لئے لاہور کے بجائے عمرے کے ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں پر وہ اہم رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اچانک پاکستان آنے کے بجائے سعودیعرب کے دورہ پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں پر وہ جدہ ائیر پورٹ سے سیدھا اپنے صاحبزادے حسن نواز کے رہائش گاہ پر روانہ ہوگئے

نواز شریف مکہ مکرمہ میں عمرے کی ادائیگی بھی کریں گے اور اس کے علاوہ ان کی سعودی عرب میں اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں ۔دریں اثنامسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کا مشورہ دیدیا۔تین نومبر کو پارٹی اجلاس میں اہم فیصلہ متوقع ہے۔سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے باہمی مشاورت کیساتھ درجنوں لیگی رہنماؤں سے مشاورت کی ہے جس کے پیش نظر لیگی رہنماؤں نے پارٹی کوبچانے کیلئے میاں نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ہے۔تمام لیگی رہنماؤں کے پیغامات لندن میں میاں نوازشریف کو پہنچا دیئے گئے ہیں اس حوالے سے نوازشریف نے بھی اپنے رفقاء سے مشاورت کرلی ہے اور  وہ چاہتے ہیں کہ شہبازشریف کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کے ایم پی ایز کا ایک اہم اجلاس بلایا جائے تاکہ ان کی رائے بھی لی جاسکے۔ معلومات کے مطابق تین نومبر کو ہونیوالے پارٹی اجلاس میں نوازشریف پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…