پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

نیب ریفرنسز کے خلاف نوازشریف کی درخواست ،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے نوازشریف کی نیب ریفرنسز کے خلاف درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی نیب ریفرنسز کے خلاف پیش کی گئی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کردی ہے۔نوازشریف نے نیب ریفرنسز کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف پیش اختیار کیا گیا تھا کہ نیب نے مختلف اثاثوں پر احتساب عدالت میں 3 ریفرنسز دائر کئے جب کہ نیب سیکشن 9 کی ذیلی شق 5 کے تحت اثاثے جتنے بھی ہوں ریفرنس ایک ہی

دائر ہوتا ہے اور نیب قانون کے تحت اثاثے جتنے ہوں جرم بھی ایک ہی تصور ہوتا ہے لہذٰا عدالت عظمیٰ نیب کی جانب سے دائر کئے گئے 3 ریفرنسز کو ایک ریفرنس میں تبدیل کرنے کا حکم دے۔سپریم کورٹ نے نوازشریف کی جانب سے دائر کئی گئی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی ہے، اعتراضات میں کہا گیا کہ درخواست گزار اپنی داد رسی کے لئے فورم کا استعمال کرچکا ہے اور موجودہ درخواست کے ساتھ مطلوبہ سرٹیفکیٹ بھی منسلک نہیں کیا گیا جب کہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کے خلاف آئینی درخواست دائر نہیں کی جاسکتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…